Author Topic: جامعہ بلوچستان میں طلباء پر تعلیم کے دروازے بند کئے جارہے ہیں  (Read 864 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

جامعہ بلوچستان میں طلباء پر تعلیم کے دروازے بند کئے جارہے ہیں
کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ جامعہ بلوچستان انتظامیہ جان بوجھ کر سمسٹر سسٹم کے تحت ڈگری حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کا قیمتی وقت ضائع اور ڈگری لیٹ کروارہی ہے تمام سمسٹرز اور کورس ورک مکمل ہونے کے باوجودجامع امتحان کے نام پر ایگریکلچر کالج کے طلباء سے فیس وصولی
 اور زبانی امتحان کے نام پر طلباء کو فیل کرنے کی کوشش کی جاتی رہی ہے جبکہ مارک شیٹ میں مذکورہ امتحان کے کوئی نمبر بھی نہیں ایگریکلچر کالج کے طلباء و طالبات کو لیپ ٹاپ اسکیم اور فیس معافی اسکیم میں شامل نہ کرنا بھی ان کے ساتھ ناانصافی ہے بیف اسکالرشپ کا طریقہ کار بھی بلوچستان یونیورسٹی کے طرز پر نہیں جس سے طلباء و طالبات کو نظر انداز کئے جانے کا خدشہ ہے
انہوں نے مزید کہا کہ نام نہاد امتحان (Comprehensive Exam) کے نام پر فیس وصولی اور طلباء و طالبات کی ڈگریوں کو لیٹ کرنا تعلیم دشمنی ہے بلوچستان بھر کے ایلمنٹری کالجز میں اے ڈی ای کےبھی تمام سمسٹرز دسمبر 2018 میں مکمل ہوچکے ہیں اور طلباء و طالبات پاس ہیں لیکن یونیورسٹی انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے طلباء و طالبات کو ڈگریاں نہیں ملیں جسکی وجہ سے ملازمتوں کے لئے ایلمنٹری کالجز کے طلباء و طالبات درخواست فارم تک جمع نہیں کرسکتے جامعہ بلوچستان صرف کاروباری

مرکز بن چکا ہے فیسوں کی آڑ میں طلباء و طالبات پر تعلیم کے دروازے بند کرنے کے بعد اب یہ سلسلہ ڈگریوں کو لیٹ کرنے کی صورت میں شروع کیا گیا ہے جس سے تمام فارغ التحصیل طلباء و طالبات کا وقت ضائع ہورہا ہے جسکی مذمت کرتے ہیں ۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ 16 مئی2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"