Author Topic: آئی ٹی یونیورسٹی کو لسانی بنیادوں پر چلانے کی کوشش کی جارہی ہے ،بی ایس او  (Read 994 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

آئی ٹی یونیورسٹی کو لسانی بنیادوں پر چلانے کی کوشش کی جارہی ہے ،بی ایس او
کوئٹہ:بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ بیوٹمز (آئی ٹی یونیورسٹی) کے اعلیٰ انتظامی عہدیدار مکمل طور پر بلوچ مفادات کے خلاف لسانی بنیادوں پر پالیسیاں بنا رہے ہیں تاکہ بلوچوں کو دیوار سے لگا کر صرف من پسند لوگوں کو نوازا جاسکے
 یونیورسٹی سینٹ میں بلوچ نمائندگی کو مکمل طور پر نظر انداز کرکے صرف منفی بلوچ دشمن سازشوں کو پروان چڑھایاگیا ،یونیورسٹی کو ایڈہاک بنیادوں پر چلایا جارہا ہے، تمام بھرتیوں اورداخلوں سمیت تمام امور میں میرٹ کو مکمل طور پر نظرانداز کیاجارہا ہے، جبکہ یونیورسٹی ہاسٹل کی بندش سے بھی طلباء و طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، داخلوں میں بھی کرپشن کرکے میرٹ کو پامال کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے اکثر تعلیمی اداروں میں یہی صورتحال ہے بلوچستان کے نئے میڈیکل کالجز کی میرٹ لسٹ کے آویزہ نہ ہونے سے منتخب طلباء شدید زہنی کوفت کاشکار اور سراپا احتجاج ہیں مسائل کے حل کے لئے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کئے جارہے۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت صرف جمہوری عمل کا راستہ روکنے کے لئے توانائی خرچ کررہی ہے ۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ لاہور ایڈیشن میں مورخہ 18جون 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"