Author Topic: امریکی کالجوں میں داخلہ۔ سٹنڈرڈائز ٹیسٹ  (Read 2049 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

امریکی کالجوں میں داخلہ۔ سٹنڈرڈائز ٹیسٹ

امریکی کا لجوں میں داخلے کے لیے یہاں کے طالب علم پڑھائی میں محنت کرنے کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں تاکہ جب وہ داخلے کی درخواست دیں تو وہ داخلہ کمیٹی کو متاثر کرسکے ۔ چونکہ مختلف سکولوں کے تعلیمی معیار مختلف ہوتے ہیں اس لیے سب طالب علموں کو ایک ہی پیمانے سے جانچنے کے لیے جو طریقہ اختیار کیا جاتا ہے اسے سٹینڈرڈائزڈ ٹیسٹ کہا جاتا ہے۔ یہ ٹیسٹ تقریبا ہر امریکی کالج میں داخلے کے لیے لازمی ہوتے ہیں۔ ان میں سے ایس اے ٹی، جی میٹ اور جی آر ای کے نام تو آپ نے ضرور سنے ہونگے۔ لیکن سٹینڈرڈائزڈ ٹیسٹ کا مقصد کیا ہے؟ اس وقت ہم آپ کو یہ بتائیں گے کہ یہ ٹیسٹ کتنے اہم ہیں اور یہ آپ کی داخلے کی درخواست پر کس طرح اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

اگر آپ نے ہائی سکول اور کالج میں مسلسل محنت کی ہے تاکھ آپ کا تعلیمی ریکارڈ امریکی تعلیمی اداروں کے معیار پر پورا اتر سکے تو داخلے کے لیے آپکی کامیابی کے امکانات کافی زیادہ ہیں۔ لیکن اکثر امریکی یونیورسٹیاں یہ نہیں جانتیں کہ آپکے سکول کا معیار تعلیم کیسا ہے۔چنانچہ اس کے لیے وہ آپکی انفرادی تعلیمی قابلیت جانچنے کے لیے ایک ایسا امتحان دینے کو کہتی ہیں جس میں سوالات، ٹیسٹ کا ماحول اور سکورنگ کا طریقہ مختلف ممالک میں ایک جیسا ہوتا ہے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ ایک جیسے حالات میں مختلف طالب علم کس طرح کی کارکردگی دکھاتے ہیں ۔ اوراس مقصد کے لیے جو امتحان لیا جاتا ہے اس کا نام ہےسٹینڈرڈائزڈ ٹیسٹ۔

اگر آپ کاتعلیمی ریکارڈ اچھا ہے تو اس ٹیسٹ کے نتائج آپ کی درخواست پر زیادہ اثر نہیں ڈالیں گے لیکن تعلیمی ریکارڈ بہتر نہ ہونے کی صورت میں ٹیسٹ کے نتایج آپ کی مدد بھی کر سکتے ہیں۔

اس ٹیسٹ کے لیے خاص تیاری کی ضرورت ہوتی ہیں کیونکہ ان کا فارمیٹ عام ٹیسٹوں سے مختلف ہوتا ہے۔

امریکہ میں انڈرگریجویٹ لیول پر داخلے کے لیے ایس اے ٹی اور گریجویٹ سطح پر جی میٹ اور جی آر ای عام طور پر درخواست کا لازمی حصہ ہوتے ہیں۔ 
      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"