Author Topic: امریکی تعلیمی اداروں کے انٹرنیشنل طالب علموں کے مسائل امریکن انسٹی ٹیوٹ آف انٹر  (Read 2173 times)

Offline معلم

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 2147
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

امریکی تعلیمی اداروں کے انٹرنیشنل طالب علموں کے مسائل امریکن  انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل  ایجوکیشن

امریکہ میں ہر سال لاکھوں طالب علم   پڑھنے کے لیے  آتے ہیں۔ امریکن  انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل  ایجوکیشن کے مطابق  تعلیمی سال 2007/08 میں انٹرنیشنل   طلبا کی  تعداد ساڑھے چھ لاکھ  کے قریب تھی۔  دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والے یہ طلبا  امریکہ آنے کے بعد کن مشکلات سے گزرتے ہیں اور یہاں تک پہنچنے کے لامریکہ میں ہر سال لاکھوں طالب علم  پڑھنے کے لیے آتے ہیں۔ امریکن انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ایجوکیشن کے مطابق سال 2008ء میں انٹرنیشنل  طلبا کی تعداد ساڑھے چھ لاکھ کے قریب تھی۔

 دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والے یہ طلبا امریکہ آنے کے بعد کن مشکلات سے گزرتے ہیں اور یہاں تک پہنچنے کے لیے انہیں کن مراحل کو طے کرنا پڑتا ہے؟  ان کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ہم نے بات کی سعد زمان سے جوحال ہی میں پاکستان سے آئے ہیں ۔ سعد زمان ورجنیا کی جارج میسن یونیورسٹی میں الیکٹریکل انجنیئرنگ میں ماسٹرز  کی غرض سے امریکہ آئے۔ سعد کے مطابق ایک نئے ماحول میں اور نئے لوگوں میں،   گھر کی یاد کے علاوہ یہاں کی مختلف پڑھائی اور ماحول سے ہم آہنگ ہونے کی مشکلات کا سامنا انھیں کرنا پڑا۔

انٹرنیشنل طلبا کے لیے امریکہ جیسے ملک میں تعلیم کے فقیدالمثال مواقع ہیں۔ سعد  زمان کے خیال میں امریکہ اس وقت اعلیٰ تعلیم کے لیے  دنیا میں بہت اہمیت کا حامل ہے جہاں ہر تعلیمی شعبے کے لیے دنیا کی بہترین یونیورسٹیاں موجود ہیں۔ اور ان کے بارے میں معلومات آپ کو پاکستان یا  دنیا میں کہیں بھی دوسری یونیورسٹیوں سے مل سکتی ہیں ۔امریکی یونیورسٹیاں باقی ممالک کی یونیورسٹیوں سے الحاق رکھتی ہیں  جہاں سے طالب علم  امریکہ آکر اپنی تعلیم مکمل کر سکتے ہیں۔
شکریہ واس اف امریکہ