امتحانی مراکز پرچیئرمین بورڈ کا چھاپہ
ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور خاص کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے سلسلے میں تعلیمی بورڈ میرپور خاص کے چیئرمین پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ راجپوت نے ویجیلنس ٹیم کے رکن پروفیسر اکبر علی خاصخیلی اور معین الدین‘ پروفیسر ناصر کمالی‘ ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن محمد نعیم خان‘ اسسٹنٹ سیکریٹری غلام احمد اور اسسٹنٹ کنٹرولر انور علیم خانزادہ کے ہمراہ میرپور خاص کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا‘ سینٹر میں ایڈمٹ کارڈ چیک کرنے کے دوران تین جعلی امیدواروں کو پکڑ کر ان کے کیس متعلقہ ڈسپلنری کمیٹی کے سپرد کردیئے ۔