Author Topic: کورونا:مختلف پرائیویٹ سکولز کھول دئیے گئے ،فیس وصولی  (Read 269 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

کورونا:مختلف پرائیویٹ سکولز کھول دئیے گئے ،فیس وصولی
ملتان:مختلف پرائیویٹ سکولز کی طرف سے کورونا آرڈیننس کی خلاف ورزیاں جاری،انتظامیہ ایک سکول کے خلاف کارروائی کرکے ‘‘خامو ش’’ ہوگئی ۔ بتایا گیا ہے کہ مختلف پرائیویٹ سکولز کی طرف سے کور ونا آرڈیننس کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں ، حفاظتی تدابیرو اقدامات کے حکومتی احکامات کو نظر انداز کر دیا گیا ہے اور سکولز کھول دئیے گئے ہیں جہاں سکول سٹاف ، طلباوطالبات اور انکے والدین جمع ہورہے ہیں اور ان سے فیسیں وصول کی جا رہی ہیں۔ اس صورتحال میں کور وناوائرس پھیلنے کے شدید خطرات ہیں جبکہ انتظامیہ صرف ایک ایچ این سکول کیخلاف کارروائی کرکے خاموش ہو گئی ہے ۔تعلیمی حلقوں نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر ملتان نوٹس لے کر کارروائی کرنے کامطالبہ کیاہے ۔ اس بارے میں محکمہ تعلیم سکولزکے حکام نے رابطہ کرنے پر اپنے موقف میں بتایا کہ اگر کوئی سکول کھلے ہیں تو شہری اسکے بارے میں اطلاع دیں ،فوری طور پر کارروائی کی جائے گی۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا ملتان ایڈیشن مورخہ 05 اپریل 2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"