Author Topic: جامعہ بلوچستان میں علمی سرگرمیوں پر پابندی باعث تشویش ہے ،بی ایس او  (Read 865 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
جامعہ بلوچستان میں علمی سرگرمیوں پر پابندی باعث تشویش ہے ،بی ایس او

کوئٹہ:بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی وائس چیئرمین خالد بلوچ نے یونیورسٹی آف بلوچستان کے طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلباء دوردراز علاقوں سے یونیورسٹی حصول علم کی خاطر آتےہیں لیکن یہاں آمرانہ ذہنیت اورمنفی سوچ رکھنے والے عناصرمختلف حربے استعمال کرتے ہوئے ان کی راہ میں روڑے اٹکاتے نظر آتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں مثبت تنظیمی سرگرمیاں کسی بھی ادارے کے تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے میں اہم کردار اداکرتی ہیں جبکہ اس سے طلباء اور اساتذہ کرام کے درمیان مسائل کو ختم کرنے کا بھی ایک اہم زریعہ بن سکتے ہیں لیکن یونیورسٹی انتظامیہ مخصوص ذہنیت کے تحت طلباءکی علمی نصابی اورغیرنصابی سرگرمیوں کو طاقت کےزور پر دبا کرادارے کے لیے تباہی کا باعث بن رہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ بی ایس او سمیت تمام طلباء تنظیمیں منفی اورفرسودہ طریقہ سیاست کے خلاف ہیں لیکن اس آڑ میں حقیقی تربیتی عمل کے خلاف طاقت کا استعمال کبھی برداشت نہیں کی جائیگی فیسوں میں اضافہ داخلوں میں کمی اور سمسٹر سسٹم کے تحت ڈراپ آوٹ تمام طلباء کے بنیادی و جائز مسائل ہے
 
پسماندہ علاقوں سے آئے ہوئے طلباء کا موجودہ رولز کے مطابق مقابلہ نہ کرنا سسٹم کی کمزوری ہے طلباء کو بجائے ڈراپ کرنے کے موقع دیاجائے تاکہ وہ اپنی تعلیم کو آگےبڑھا سکیں اگر طلباء و طالبات کو ڈراپ آئوٹ کی آڑ میں بیدخل کیا جائے گا تو اس سے بجائے مثبت رجحانات کے منفی ردعمل آئے گا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ 07 نومبر ، 2018 کو شائع ہوئی