Author Topic: کوئٹہ ملک بھر میں زیر تعلیم طلباء کو متحد کرنا چاہتے ہیں،بی ایس او  (Read 854 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

کوئٹہ ملک بھر میں زیر تعلیم طلباء کو متحد کرنا چاہتے ہیں،بی ایس او
کوئٹہ(پ ر)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ طلباء اور نوجوانوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور طاقت کا استعمال پھر سے تیز کر دیا گیا ہے جسکا مقصد بلوچ قومی تحریک کو دبانا ہے بی ایس او تمام بلوچ طلباء کی نمائندہ سیاسی قوت کی حیثیت سے کسی بھی بلوچ دشمن اقدمات کی مخالفت کریگی
انہوں نے کہا کہ بی ایس او بلوچستان کے ملک بھر میں زیر تعلیم طلباء کو متحد کرنا چاہتی ہے اس سلسلے میں یکجہتی اور قومی اتفاق رائے کے لئے ایک مثبت قدم کے جواب میں بی ایس او چار قدم آگے بڑھنے کے لئے تیار ہے لیکن روایتی طرز سیاست گروہ بندی اور انا پرستی ،
انتشاراور تنظیم کے خلاف ہونے والی سازشوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا ہردورمیں بی ایس اواور بلوچ طلباء سیاست کے خلاف منظم سازشوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے اب بھی بی ایس او کی جدوجہد سے خائف قوتیں بلوچ طلباء کے نام پر منفی سیاست کررہی ہیں ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کوئٹہ  ایڈیشن میں مورخہ 8 دسمبر 2018ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"