Author Topic: انٹرمیڈیٹ اور گریجوایشن اور دیگر مواقع  (Read 5314 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
انٹرمیڈیٹ سركاری شعبے میں معمول كا روزگار یہ ہوسكتا ہے كہ انٹرمیڈیٹ نوجوانوں كو ساتویں سكیل میں وفاقی حكومت میں بطور اپر ڈویژن كلرك اور صوبائی حكومت میں بطور سینئر كلرك ملازمت مل سكتی ہے۔ہم نے كسی پچھلے باب میں وفاقی اور صوبائی حكومتوں كے فریم ورك كی مكمل تفصیلات بیان كی ہیں ۔میٹرك پاس نوجوانوں كی طرح انٹر پاس نوجوان بھی كسی نہ كسی محكمے میں ملازمت حاصل كرسكتے ہیں ۔اسی طرح گریجوایشن كرنے والے نوجوانوں كو سركاری محكموں میں بطور اسسٹنٹ ملازمت مل سكتی ہے۔اسسٹنٹ كا سكیل گیارہواں ہوتا ہے ۔البتہ انٹرمیڈیٹ اور گریجوایشن كی سطح پر بعض محكمے مقابلے كا امتحان منعقد كرتے ہیں اور اس امتحان كی بنیاد پر نوجوانوں كو ملازمتیں دی جاتی ہیں ۔جن كی تفصیل ذیل میں دی جارہی ہے۔

١۔   ائیر پورٹ سیكیورٹی فورس میںاے ایس آئی

ائیر پورٹ سیكیورٹی فورس میں طبی لحاظ سے موزوں اور جسمانی طور پر فٹ انٹرمیڈیٹ پاس نوجوانوں كے لیے بطور اسسٹنٹ سب انسپكٹر بھرتی ہونے كے مواقع مل سكتے ہیں ۔بھرتی كا طریق كار یہ ہے كہ بھرتی سے قبل قومی اخبارات میں بذریعہ اشتہارات بھرتی كی تاریخوں كا اعلان كیا جاتا ہے ۔یہ بھرتی كراچی لاہور ،اسلام آباد وغیرہ میں ہوتی ہے ۔سب سے پہلے بھرتی كے امیدوار وں كا سرسری طبی معائنہ ہوتا ہے جس میں امیدوار كے قد ،وزن اور چھاتی كی پیمائش كے ساتھ ساتھ اگر ظاہری جسمانی نقص ہو تو وہ دیكھا جاتا ہے ۔اس كے بعد امیدواروں كا اسلامیات ،مطالعہ پاكستان اور جنرل نالج میں تحریری امتحان ہوتا جو امیدوار تحریری امتحان میرٹ كے مطابق پاس كرلیتے ہیں ان كا انٹرویو اور تفصیلی طبی معائنہ ہوتا ہے اس میں كامیابی حاصل كرنے نوجوانوں كو ایك مخصوص دورانیے كی تربیت كے لیے راولپنڈی میں واقع ٹریننگ سنٹر بھیجا جاتا ہے ۔ٹریننگ مكمل كرنے كے بعد ان نوجوانوں كی تقرری ائیر پورٹ سیكیورٹی فورس میں بطور اسسٹنٹ سب انسپكٹر كی جاتی ہے۔

٢۔   نیشنل سیونگز میں بطور سیونگ كلرك

نیشنل سیونگ حكومت پاكستان كا قائم كردہ مالیاتی ادارہ ہے اس میں انٹرمیڈیٹ پاس نوجوانوں كو كو بطور سیونگ كلرك بھرتی كیا جاتا ہے۔یہ بھرتی نیشنل سیونگز كے مختلف زونل دفاتر میں ہوتی ہے ۔بھرتی كا اعلان اخبارات میں بذریعہ اشتہارات كیا جاتا ہے ۔بھرتی كے خواہش مند نوجوانوں كا اسلامیات،مطالعہ پاكستان ،بنیادی ریاضی اور جنرل نالج میں تحریری امتحان ہوتا ہے۔جو نوجوان اس امتحان میں میرٹ كے مطابق كامیابی حاصل كرتے ہیں ۔انہیں نیشنل سیونگز ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد میں مختصر دورانیے كی تربیت دے كر ان كا تقرر نیشنل سیونگز كی كسی برانچ میں كردیا جاتا ہے ۔