Author Topic: میرپور خاص بورڈ نے میٹرک جنرل گروپ کے نتائج کا اعلان کر دیا  (Read 3129 times)

Offline علم دوست

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 1288
  • My Points +2/-1

 
میرپور خاص بورڈ نے میٹرک جنرل گروپ کے نتائج کا اعلان کر دیا
   
میرپور خاص (نامہ نگار) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور خاص نے میٹرک جنرل گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا، جس کے مطاق گورنمنٹ ہائی اسکول نو آباد ضلع سانگھڑ کے طالب علم جام طارق علی نے 657 نمبر حاصل کر کے پہلی، گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول میرپور خاص کی طالبہ سمیّہ ولد یعقوب خان نے 656 نمبر حاصل کر کے دوسری اور گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول میرپور خاص کے طالب علم جہانگیر ولد محمد اسلم نے 644 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ناظم امتحانات رحیم بخش شیخ نے بتایا کہ امتحانات میں 554 امیدواروں نے شرکت کی جس میں سے 48 اے گریڈ میں 194 بی گریڈ میں 159 سی گریڈ اور 54 امیدوار ڈی گریڈ میں کامیاب ہوئے۔ اس موقع پر بورڈ کے چیئرمین پروفیسر عبدالعلیم خان، سیکرٹری بورڈ پروفیسر مصباح الدین اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔




میں بہت عظیم ہوں جو کہ بہت ہی عظیم علمی کام کررہا ہوں