Author Topic: خیبرپختونخواسکولوں میں ہیڈماسٹرزاورایس ایس کی آسامیاں خالی  (Read 422 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

خیبرپختونخواسکولوں میں ہیڈماسٹرزاورایس ایس کی آسامیاں خالی
پشاور:خیبرپختونخوا کے مختلف سرکاری سکولوں میں ہیڈماسٹرز اور سبجیکٹ سپیشلسٹ کی300 سے زائد آسامیاں خالی پڑی ہیں جن پر تعیناتیوں کیلئے سکینڈری سکول ٹیچرز سے ایس ای آرز طلب کرنے کی درخواست کی گئی ہے تاکہ انہیں متعلقہ عہدے پر ترقی دی جاسکے،
 اس ضمن میں آل ٹیچرز گرینڈ الائنس کے چیئرمین سمیع اللہ اور وائس چیئرمین حضرت محمد دائودزئی نے ڈائریکٹر ایجوکیشن کو بھیجے گئے تحریری خط میں کہا ہے کہ صوبے کے سرکاری سکولوں میں ایچ ایم اور ایس ایس کی 300 سے زائد خالی آسامیوں پر تعیناتیوں کیلئے
 ایس ایس ٹیز سے پی ای آرز طلب کی جائیں تاکہ سنیارٹی کے مطابق انہیں ان عہدوں پر ترقی دی جاسکے ۔تنظیم کو محکمہ تعلیم حکام کی جانب سے جلد ڈی ای اوز کو احکامات دینے اور اساتذہ کی پی ای آرز اور دیگر دستاویزات طلب کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
 
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ پشاور ایڈیشن میں مورخہ 09 نومبر  2018ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"