Author Topic: پشاور پرائمری سکول چغلپورہ سرکل کا سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر  (Read 417 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

پشاور پرائمری سکول چغلپورہ سرکل کا سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر
پشاور: اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ آفیسر سید سخاوت علی شاہ کی ہدایت پر چغلپورہ سرکل ٹائون ٹو کے زیر اہتمام سپورٹس فیسٹیول جی پی ایس پخہ غلام نمبر1نے 57 پوائنٹس کیساتھ جیت لیا جی پی ایس ناصر پور 43پوائنٹس کیساتھ دوسرے اور جی پی ایس چغلپورہ 42پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر رہا یہ سپورٹس فیسٹیول کے فائنل مقابلے جی پی ایس چغلپورہ میں زیر نگرانی اے ڈی او سید سخاوت شاہ اور فوکل پر سن جہانزیب منعقد ہوئے سکول ہیڈ ماسٹر ندیم نےتمام انتظامات بخوبی نبھائے
 اس موقع پر اے ڈی اوپشاور سرکل سید احسان علی شاہ، اے ڈی اومتھرا جہانگیر خان اور اے ڈی او کینٹ سجاد رشید مہمان خصوصی تھیان مقابلوں میں سرکل کے تقریباً تمام 54سکولوں کے طلبا نے بھر پور حصہ لیا ہم نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے مقابلوں کو دو سنٹرز چلغپورہ پرائمری سکول اور پرائمری سکول ترناب فارم میں منعقد کیا گیا
 ججز کے فرائض سینئر اساتذہ سعید الرحمن یوسفزئی اور سید کرامت شاہ نے انجام دیئے سٹیج کے فرائض رضا الرحمن نے ادا کئے تقریب کے آخر میں مقابلہ جیتنے والے سکول اور طلبا کو اسناد اور انعامات سے نوازا گیا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ   ایڈیشن میں مورخہ 12ںومبر 2018ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"