Author Topic: بلوچستان یونیورسٹی پرچھاپہ، خطرناک اسلحہ برآمد  (Read 1428 times)

Offline فائزہ

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1749
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

بلوچستان یونیورسٹی پرچھاپہ، خطرناک اسلحہ برآمد

کوئٹہ: فرنٹیئر کور نے بلوچستان یونیورسٹی کے ہاسٹل پر چھاپا مار کرکوئٹہ میں تخریب کاری کیلئے جمع کیا جانے والا دھماکہ خیز مواد، مختلف اقسام کے بم اور دیگر اسلحہ برآمد کر لیا۔ ایف سی کے کمانڈنٹ کرنل شہزادہ کے مطابق دہشت گرد شہر میں وارداتوں کیلئے بم اور دیگر اسلحہ گولا بارود یونیورسٹی کے ہاسٹل میں ذخیرہ کر رہے تھے۔ اطلاع ملنے پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی اجازت سے پولیس اور دیگر حکام کی موجودگی میں ہاسٹل نمبر تین پر چھاپہ مارا گیا اور ایک کمرے کا تالہ توڑا گیا تو اندرسے مختلف قسم کے دستی بم ڈیٹونیٹر، دیسی ساختہ بم ،پستول گولیاں اور بم بنانے میں استعمال ہونے والا دھماکہ خیز مواد موجود تھا۔

ڈی آئی جی آپریشن شاہد نظام درانی نے بتایا کہ شہر میں تخریبی سرگرمیوں کیلئے یونیورسٹی کو استعمال کیا جا رہا تھا ۔دھماکہ خیز مواد اور بم برآمد ہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔
شکریہ آج ٹی وی