صو بائی حکومت نے مزید 10مدارس کو تحویل میں لے لیا
کراچی : نیشنل ایکشن پلان (نیپ) کے تحت 56اداروں کو صوبائی حکومت تحویل میں لے چکی ہے،
جمعہ کو بھی دس مزید مدارس کو حکومت نے تحویل میں لیا،صوبائی حکومتوں کی جانب سے 182 مدارس اور 34اسکول و کالجز کا کنٹرول سنبھال لیا گیا جبکہ 5اسپتال، 163ڈسپنسری، 184ایمبولینس اور 8دفتر بھی تحویل میں لے لیے گئے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کراچی ایڈیشن میں مورخہ 09 مارچ 2019ء کو شائع ہوئی