Author Topic: آئی جے ٹی کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر تصویری نمائش  (Read 1078 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

آئی جے ٹی کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر تصویری نمائش
پشاور : اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام پشاور یونیورسٹی میں یکجہتی کشمیر تصویری نمائشی کا انعقاد کیا گیاجس کا مقصد کشمیریوں پرڈھائے جانے والے مظالم بھارتی مظالم سے طلبہ کو آگاہی دینا تھا۔ ڈائریکٹر پاکستان سٹڈی سنٹر ڈاکٹر فخرالاسلام، ڈاکٹر منہاس مجید،ڈ اکٹرخورشید اور ناظم کیمپس جمعیت اول شیر خان سمیت بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات نےنمائش کا دورہ کیا۔ آئی جے ٹی پشاور یونیورسٹی کے ناظم عماد نظامی نے کہا کہ نے کہا کہ کشمیر پر بھارتی فوج نے ستر سال سے زائد عرصہ سے غیر قانونی قبضہ کرکے ظلم و بربریت کا بازار گرم کررکھاہے جو قابل مذمت ہے، تصویری نمائش کے ذریعےبھارتی فوج کی بربریت اور مظالم کو اجاگر کیا گیا، بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے اقوام متحدہ کی قراردادوں کا مذاق اڑایاہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے چھ نومبر کو یونیورسٹی میں ریلی کا انعقاد کیا جائیگا۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ پشاورایڈیشن مورخہمورخہ 05 نومبر 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"