Author Topic: سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا فیل امیدواروں کو موقع دینے کا فیصلہ  (Read 5178 times)

Offline فائزہ

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1749
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا فیل امیدواروں کو موقع دینے کا فیصلہ
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے گورننگ بورڈ نے اجلاس میں ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹس انجینئرکے متروکہ سمسٹر سسٹم کے فیل شدہ امیدواروں کو آخری موقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ تمام ناکام طلبا اس خصوصی امتحان میں شرکت کر کے اپنے ڈپلومہ میں شرکت کر کے اپنے ڈپلومہ مکمل کر سکیں۔ یاد رہے کہ ٹیکنیکل بورڈ نے ڈی اے ای میں سمسٹر ختم کر کے 1996ء سے سالانہ متعارف کرایا تھا جس کے بعد سمسٹرکا آخری ضمنی امتحان 2001 میں ہوا جس کے بعد اس سسٹم میں مزید امتحان لینے کا سلسلہ ترک کر دیا گیا۔ اس طرح سمسٹر سسٹم کے تحت ڈی اے ای کے مختلف برسوں میں تقریباً 600 سے زائد امیدوار اپنا ڈپلومہ مکمل نہ کر سکے، جس کے بعد گورنر نے ان طلبا کے لیے خصوصی امتحان کی اجازت دیدی تھی جس کے تحت مارچ 2005 میں ڈی اے ای کے سمسٹر سسٹم کے ناکام طلبا کا امتحان ہوا جس میں تمام ناکام امیدوار شریک نہ ہوسکے تھے طلبا کا موقف تھا کہ اس خصوصی امتحان کی مناسب تشہیر نہ ہو سکی تھی جس سے وہ فائدہ نہ اٹھا سکے۔ سندھ بورڈ ٹیکنیکل بورڈ نے ان طلبا کے لیے خصوصی امتحان کی اجازت اس شرط پر دی ہے کہ اس میں واضح تشہیرکی جائے گی تاکہ اس امتحان سے تمام غیرکامیاب طلبا مستفید ہو سکیں۔
شکریہ جنگ