Author Topic: لیاقت میڈیکل یونیورسٹی میں نیا ٹیچنگ اور امتحانی نظام متعارف  (Read 2301 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

 
لیاقت میڈیکل یونیورسٹی میں نیا ٹیچنگ اور امتحانی نظام متعارف
   
حیدرآباد (بیورو رپورٹ)لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو کے وائس چانسلر نوشاد احمد شیخ نے کہا ہے کہ لمس میں بہترتعلیم کے لیے نیا ٹیچنگ اورامتحانی نظام متعارف کرایا گیا ہے اور بی ڈی ایس کی سیٹیں 50 سے بڑھاکر 100کردی گئی ہیں‘ وہ سینیٹ کے پانچویں اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ لمس میں تعلیمی کلینڈر بنایا گیا ہے یہ نظام دیگر یونیورسٹیزکوبھی متعارف کرانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فنڈز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے کمرشل پروجیکٹس شروع کرنے ہونگے ۔اس موقع پر ڈائریکٹر فنانس فضل علی شیخ نے سال2007-08کے اخراجات اورسال 2008-09ء کاتخمینی بجٹ پیش کیا جو کہ سینٹ نے متفقہ طورپر منظور کردیا‘سال 2007-08کے اخراجات کی تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجموعی تخمینی اخراجات 7490269ملین روپے جبکہ آمدنی 527.159ملین روپے تھی اورخسارہ 222.25ملین روپے تھا ‘سال 2008-09میں مجموعی اخراجات 771.25ملین روپے اورآمدنی 598.244ملین روپے ہوگی جبکہ خسارہ 173 ملین روپے ہونگے۔



شکریہ جنگ