Author Topic: پانچ ہزار امامیہ اسکاؤٹس عاشورہ کے جلوس کی رہنمائی اور طبی امداد فراہم کرینگے  (Read 1783 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study


پانچ ہزار امامیہ اسکاؤٹس عاشورہ کے جلوس کی رہنمائی اور طبی امداد فراہم کرینگے
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے پانچ ہزار سے زائد امامیہ اسکاؤٹس عاشورہٴ محرم کے موقع پر صوبہ بھر میں نکلنے والے جلوسوں کی رہنمائی، عزاداران امام حسین کو طبی امداد اور دیگر سہولتیں فراہم کریں گے۔ یہ بات سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی سیکرٹری کرنل (ر) محمد شاہ علی نے صوبائی اسکاؤٹ ہیڈکوارٹرز پر رینجرز کے کمانڈنٹ کرنل سہیل اور دیگر افسران اور میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔ صوبائی سیکرٹری نے بتایا کہ 8،9 اور 10 محرم کے جلوسوں اور مجالس کی نگرانی، کسی بھی ضرورت کے وقت ریسکیو سروس دینے، گاڑیوں کی چیکنگ، گمشدہ افراد کی تلاش اور انہیں متعلقین تک پہنچانے اور طبی امداد کے امور سرانجام دینے کیلئے اسکاؤٹس کے مختلف دستے پرانی نمائش سے ٹاور تک خدمت کیلئے موجود رہیں گے جبکہ صوبائی ہیڈکوارٹر کی ریسکیو ٹیم جلوس کے ہمراہ ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ 8 محرم کے جلوس کی قیادت ابوالحسن اسکاؤٹس، 9 محرم کے جلوس کی قیادت پاک حیدری اور 10 محرم کے مرکزی جلوس کی قیادت بوتراب اسکاؤٹس کریں گے۔ علاوہ ازیں ملیر میں العربیہ اسکاؤٹس، شاہ فیصل کالونی میں سوہنی دھرتی اور علمدار اسکاؤٹس جلوس کی رہنمائی کریں گے جبکہ جلوس کے راستے میں جگہ جگہ اثنائے عشری اسکاؤٹس، امامیہ، حسینی اسکاؤٹس، العباس اسکاؤٹ گروپس سمیت کراچی کے56 اوپن اسکاؤٹس گروپس کے تین ہزار سے زائد اسکاؤٹس کراچی میں اور تقریباً دو ہزار اسکاؤٹس اندرون سندھ مختلف علاقوں میں خدمات انجام دیں گے۔
......................
 



شکریہ جنگ
 
........................