Author Topic: بلوچ اسٹوڈنٹس کیلئے مختص سیٹیں دوسرے صوبوں کے طلباء کو دینا المیہ ہے  (Read 820 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

بلوچ اسٹوڈنٹس کیلئے مختص سیٹیں دوسرے صوبوں کے طلباء کو دینا المیہ ہے
کوئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) وطلباء ایجوکیشن الائنس کے صدر حمید بلوچ، مرکزی وائس چیئرمین ملک زبیر بلوچ ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمران بلیدی، ممبر سینٹرل کمیٹی خالد میراور غنی حسرت نے بیان میں کہا ہےکہ بلوچستان کے طلباء کیلئے مختص کردہ سیٹیں دوسرے صوبوں کے طلباء کو دینا ایک المیہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف تعلیمی اداروں میں بلوچستان کے طلباء جو اپنا مستقبل روشن کرنے کیلئے دوسرے صوبوں میں جاتے ہیں لیکن وہاں پہ بھی انہیں تعلیم جیسی بنیادی سہولت سے محروم کیا جاتا ہے ایک تو ان کو سیٹ نہیں ملتی انہیں در در کی ٹھوکر یں کھانے پر مجبور کیا جاتاہے اور سیٹ دوسرے صوبوں کے لوگوں کو رشوت لے کر دی جاتی ہے۔
 جبکہ دوسرے صوبوں کے لوگوں میں جعلی لوکل اورڈومیسائل کی بنیاد پر سیٹوں کو تقسیم کیا جاتا ہے اس کالے دھندے میں ڈائریکٹریٹ ایجوکیشن کا عملہ ملوث ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ملک کے باقی اداروں بالخصوص پنجاب یونیورسٹی میں بلوچستان کے کوٹہ کو ختم کرنا ناانصافی ہے
جلد بلوچستان کے کوٹہ کے سیٹوں کو دوبارہ بحال کیا جائے صوبائی وزیر کالجز ظہور احمد بلیدی،بلوچستان کے کوٹہ پر دوسرے صوبوں سے لوگوں کے داخلے کا نوٹس لیں ۔

حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ   ایڈیشن میں مورخہ یکم جنوری 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"