PakStudy :Yours Study Matters

Study Abroad => Study Abroad => Topic started by: گل on May 16, 2008, 10:23:24 PM

Title: ناروے کے کالجز اور یونیورسٹیاں
Post by: گل on May 16, 2008, 10:23:24 PM

ناروے کے کالجز اور یونیورسٹیاں

ناروے کے کئی شہروں ميں یونیورسٹی کالجز اور یونیورسٹیاں ہیں۔ کچھ نجی ہیں اور کچھ سرکاری۔ سرکاری مفت ہیں۔

یونیورسٹی کالج اور یونیورسٹی میں داخلے کے لیے عام طور پر اپر سیکنڈری سکول کا پاس ہونا لازمی ہے۔ عموماً اپر سیکنڈری سکول کے نتائج اور ان میں حاصل کیے گئے درجات کی بنا پر داخلہ ملتا ہے۔

ستورتھنگ یعنی نارویجن قومی اسمبلی نے قانون پاس کر رکھا ہے کہ یونیورسٹی کالج اور یونیورسٹیاں غیر تعلیم یافتہ بالغان کو معیاری تعلیم کے بغیر بھی داخلے دے سکتی ہیں۔ داخلہ لینے والا اپنی اصل قابلیت کا موازنہ کرواتا ہے کہ اس کا معیار کیا ہے۔ اصل قابلیت کا مطلب ہے کہ وہ علم جو ہم نے تنخواہ لے کر یا بغیر تنخواہ کام کا تجربہ، کورسز، سکول، فراغتی سرگرمیوں اور رضاکاری کے ذریعے حاصل کیا ہو۔ داخلہ لینے والا 25 سال کی عمر یا اس سے زائد عمر کا ہو تو اس کو اصل قابلیت کا موازنہ کروانا پڑتا ہے۔ اگر کسی شخص نے کم از کم ایک سالہ کورس کا کوئی امتحان پاس کیا ہو تو ناروے میں اسے عمومی قابلیت تسلیم کیا جاتا ہے۔

اصل قابلیت کی اسناد کے ہونے سے کورس میں کمی یا کسی مضمون کے امتحان یا ٹیسٹ سے چھوٹ مل سکتی ہے۔



Title: Re: ناروے کے کالجز اور یونیورسٹیاں
Post by: KALEEM AHMAD on June 11, 2008, 01:25:43 PM
sir
i want to take admission & edgucation in norway universities
plese inform me exact method & requirements.
Thanks



regard
  kaleem ahmad