Author Topic: کوئٹہ، یونیورسٹی بس کے قریب دھماکا، 3طالب علم شہید  (Read 8724 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
کوئٹہ، یونیورسٹی بس کے قریب دھماکا، 3طالب علم شہید
کوئٹہ:۱۸جون ۲۰۱۲: کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ پر ایف آئی اے کے دفتر کے قریب  بلوچستان یونیورسٹی کی بس کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم 3طلباء جاں بحق جب کہ 20طلباء سمیت 35سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق آج صبح بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمینش ٹیکنالوجی کی بس سمنگلی روڈ سے گذر رہی تھی جب سڑک کنارے نصب باروی مواد دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے سے بس کو زبردست نقصان پہنچا جبکہ قریب سے گذرنے والے رکشہ اور موٹر سائیکل سوار بھی متاثر ہو ئے۔ دھماکے سے جائے وقوع پر تین فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا
جبکہ یونیورسٹی کے طلباء سمیت35سے زائد افراد زخمی ہو گئے جنہیں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسپتال انتظامیہ نے 3طلباء کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی جبکہ35سے رکشہ اور موٹرسائیکل سوار سمیت 35سے زائد افراد زخمی ہو ئے۔ زخمیوں میں بعض کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ مقامی انتظامیہ نے علاقہ سیل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار طلباء کی بس کو کسی تخریبی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا ہے