Author Topic: پاکستانی اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن، جارج میسن یونیورسٹی کی دوسری سب سے بڑی طلبا تنظیم  (Read 2407 times)

Offline معلم

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 2147
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

پاکستانی اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن، جارج میسن یونیورسٹی کی دوسری سب سے بڑی طلبا تنظیم

امریکی ریاست ورجینیا کی جارج میسن یونیورسٹی کا شمار امریکہ کی سب سےمتنوع اور قابل دید یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے۔  یہ تعلیمی ادارہ 150 سے زیادہ شعبوں میں تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی شہرت رکھتاہے۔  اس یونیورسٹی میں جنوبی ایشیا بالخصوص پاکستان سے تعلق رکھنے والے طالب عملوں کی ایک بڑی تعداد زیر تعلیم ہے۔  جنہوں نے  پاکستان ا سٹونٹ ایسوسی ایشن  کے نام سے اپنی ایک تنظیم بھی قائم کررکھی ہے جو مختلف تقاریب کا انعقاد کرتی رہتی ہے۔

یونیورسٹی میں رجسٹرڈ طالب عملوں کی تعداد 30 ہزار سے زیادہ ہے۔ یہاں طالب عملوں کی جو مختلف تنظیمیں کام کررہی ہیں ان میں پاکستانی طالب علموں کی ایسوسی ایشن یونیورسٹی کی دوسری سب سے بڑی ایسوسی ایشن ہے۔  تنظیم کی سربراہ سحرش خان کا کہناہے کہ  اس تنظیم کے زیر اہتمام بہت سی تقریبات منقعد کی جاتی ہیں جن میں سے اکثر کا مقصد فلاح و بہبود کےلیے فنڈز اکٹھے کرنا ہوتاہے  جو یقیناً ایک مشکل کام ہے۔

گذشتہ 20 برسوں کے دوران ایسی بہت سی تقریبات کے ذریعے پاکستانی اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن نے پاکستانی کمیونٹی کو اکھٹا کرنے اور امریکیوں کو پاکستانی ثقافت سے روشناس کرنے کے لیے بہت سی تقریبات منعقد کی ہیں۔

سحرش خان کہتی ہیں کہ یہ تقریبات ان پاکستانی طالب عملوں کے لیے ، جو امریکہ میں پیدا ہوئے ہیں، اپنے ملک کے لباس، ثقافت، زبان اور مذہب کے بارے میں جاننے کے مواقع فراہم کرتی ہیں۔  یہ غیر نصابی سرگرمیاں طالب عملوں میں سماجی ، معاشی اور سیاسی شعور اجاگر کرنے میں ایک اہم کردار ادا کررہی ہیں۔
شکریہ واءس اف امریکہ