Author Topic: انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور میں دوسری انٹرنیشنل کانفرنس انرجی  (Read 966 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور میں دوسری انٹرنیشنل کانفرنس انرجی
لاہور: یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی،ایف ایس کے،انرجی کنزرویشن اینڈ ایفیشنسی آرگنائزیشن اور سنٹر فار انرجی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے تعاون سے دوسری انٹرنیشنل کانفرنس انرجی کنزرویشن اینڈ ایفیشنسی(ICECE2018)کا انعقاد کیا گیا۔
کانفرنس کاافتتاح سابق مئیر لاہورفاروق امجد میراور وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر فضل احمد خالد نے کیا۔ کانفرنس میں ملکی و غیر ملکی انرجی ماہرین، انجینئرز، ریسرچرز، بلڈنگ انجینئرز نے انرجی کنزرویشن اور ایفیشینسی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس کے ساتھ ڈائریکٹر ایف ایس کے رائو خالد اور ڈاکٹر سہیل نے بھی حاضرین سے خطاب کیا۔
فاروق امجد میر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انرجی کی قلت کو ختم کرنے کے لئے حکومت پنجاب کی طرف سے کافی کام کیا گیا ہے ۔پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے کہا کہ یو ای ٹی میں طلباو طالبات کو تعلیم کے بہترین مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں اور ساتھ پریکٹیکل تعلیم پر بھی بھر پور توجہ دی جا رہی ہے ۔
ڈاکٹر وقار نےخطاب کرتے ہوئے کہا تمام اداروں کے لئے انرجی جنریشن اور کنزرویشن بہت ضروری ہے۔
حوالہ: یہ خبر روز نامہ جنگ لاہورایڈیشن میں مورخہ 16 اکتوبر 2018 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"