Author Topic: نئی موبائل سم اصل شناختی کارڈ پر ہی ملے گی  (Read 4820 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
نئی موبائل سم اصل شناختی کارڈ پر ہی ملے گی
اسلام آباد:۱۹ جنوری:۲۰۱۲ حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا کہ  رواں سال کی پہلی سہ ماہی سے صارف کو سم کے حصول کے لیے سیل پوائنٹ پر دستاویزات کی نہیں، صرف اصل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی ضرورت ہوگی، جس کے بعد ہی اس کو نئی سم  جاری کی جائے گی۔  پی ٹی اے   کے نئے طریقہ کار کے مطابق صرف رجسٹرڈ سیل پوائنٹ سے خریدی گئی سم ہی قابل استعمال ہو گی، پی ٹی اے کے ترجمان کے مطابق  سم کے اجراء کا نیا نظام سمز کی فروخت کے اصلی وقت کا ریکارڈ رکھ کر اس کے ناجائز استعمال کی معلومات میں بھی معاون ہو گا،  تھری جی موبائل کی آکشن انویسٹر کیمپین کی دوسری کانفرنس کا اہتمام 21جنوری کو کراچی میں کیا جائے گا، ترجمان پی ٹی اے