PakStudy :Yours Study Matters

Study Abroad => Study Abroad => Topic started by: Haji Hasan on December 08, 2007, 08:35:42 PM

Title: آوٕٹ پاس:
Post by: Haji Hasan on December 08, 2007, 08:35:42 PM
آوٕٹ پاس:

بعض ممالك میں پاسپورٹ گم ہونے كی صورت میں پاكستان ایمبیسی آپ كو آوٕٹ پاس

جاری كرتی ہے۔ آوٕٹ پاس ایك پرنٹڈ كاغذ ہوتا ہے۔ جس پر پاكستان ایمبیسی كی تصدیق

ہوتی ہے كہ یہ شخص پاكستانی ہے۔ دوسرے لفظوں میں ہم اسے عارضی پاسپورٹ كہہ

سكتے ہیں۔ اس عارضی پاسپورٹ پر آپ پاكستان واپس تو آ سكتے ہیں مگر كسی اور ملك

نہیں جا سكتے۔ دوسری قباحت اس میں یہ ہوتی ہے جب آپ پاكستان ﴿كراچی﴾ پہنچتے ہیں

تو یہ آپ كر جرم بن جاتا ہے۔ پچھلے چند سال سے یہ جرم نہیں رہا۔ اب متعلقہ امیگریشن

حكام اس شخص سے ضروری پوچھ گچھ كر كے چھوڑ دیتے ہیں۔ یہ ایك اچھا فیصلہ ہے۔ تاہم

اس سے متعلقہ شخص كو كافی پریشانی اٹھانی پڑتی ہے۔ بعض اوقات كچھ دئیے بغیر بندہ

نہیں چھوٹتا اور پریشانی علیحدہ ہوتی ہے۔