PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Students Organisation In Pakistan => MSF => Topic started by: iram on May 11, 2009, 06:04:49 PM

Title: لاہورمیں فائرنگ سے ایم ایس ایف کے سابق راہنما طارق گجر قتل
Post by: iram on May 11, 2009, 06:04:49 PM
لاہورمیں فائرنگ سے ایم ایس ایف کے سابق راہنما طارق گجر قتل

لاہور . . . لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایم ایس ایف کے سابق رہنما کو قتل کر دیا۔ستوکتلہ میں مقامی رہائشیوں کی اطلاع پر پولیس نے ایکسپو سنٹر کے قریب سے ایک لاش برآمد کی جس پر گولیوں کے نشانات تھے۔ مقتول کی جیب سے ملنے والے شناختی کارڈ اور دیگر کاغذات سے اس کی شناخت ہو گئی۔ مقتول ایم ایس ایف کا سابقہ رہنما طارق گجر تھا۔پولیس نے نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔