Author Topic: امریکہ جارج میسن یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علموں کی تقریب  (Read 2129 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

امریکہ جارج میسن یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علموں کی تقریب
ثاقب الاسلام واشنگٹن
   
خبروں سے آگے میں کیمپس کے نام سے طالب علموں کے لیے ایک نیا سلسلہ شروع کیا ہے جس میں مختلف امریکی یونیورسٹیوں میں طالب عملوں ، بالخصوص پاکستانی طالب علموں کی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا جائے گا۔ ان رپوٹوں میں پاکستانی طالب عملوں کو امریکی یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کے کورسز، داخلے اور دیگر پہلوؤں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی جائیں گی۔

اس سلسلے کی پہلی رپورٹ دارالحکومت واشنگٹن کے قریب ورجینیا کے شہر فیئر فیکس میں واقع جارج میسن یونیورسٹی کے بارے میں ہے۔ حال ہی کیے جانے والے ایک جائزے میں اس یونیورسٹی کو امریکہ کی پہلے نمبر کی ایسی یونیورسٹی قرار دیا گیا ہے جو دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ ایک اور جائزے میں اس یونیورسٹی کا شمار امریکہ کی پہلی ایک سو یونیورسٹیوں میں کیا گیا ہے۔

جارج میسن یونیورسٹی میں اس وقت ڈیڑھ سو سے زیادہ شعبوں میں تعلیم دی جارہی ہے۔ اس کے پانچ کیمپس ہیں۔ یونیورسٹی کے کئی اپنے آئیوٹوریم اور ہال ہیں جہاں ساراسال تقریبات کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ پچھلے سال اس یونیورسٹی میں ہونے والی تقریبات میں مجموعی طورپر تیس لاکھ سے زیادہ افراد نےشریک کی تھی۔

یونیورسٹی میں تیس ہزار سے زیادہ طالب علم زیر تعلیم ہیں۔ جن میں غیر ملکیوں بالخصوص پاکستانیوں کی بھی ایک بہت بڑی تعداد ہے۔ پاکستانی طالب علموں نے اپنی ایک ایسوسی ایشن قائم کررکھی ہے جس کے تحت مختلف پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔ ان دنوں سحرش خان پاکستانی طالب علموں کی تنظیم کی سربراہ ہیں۔
   
شکریہ وائس آف امریکہ
....................................