PakStudy :Yours Study Matters

Examination Board => Examination Board In Sindh => SBTE => Topic started by: sb on April 17, 2009, 08:18:16 AM

Title: کراچی میں فنی تعلیمی اداروں کو سندھ ٹیکنیکل اتھارٹی کے تحت کرنے کا
Post by: sb on April 17, 2009, 08:18:16 AM

کراچی میں فنی تعلیمی اداروں کو سندھ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل اتھارٹی کے تحت کرنے کا نوٹیفکیشن دو روز میں جاری

کراچی (محمد عسکری/اسٹاف رپورٹر) صوبائی محکمہ تعلیم، سماجی بہبود، وزارت محنت اور ضلعی حکومتوں کے تحت کام کرنے والے تمام فنی تعلیمی اداروں کو سندھ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل اتھارٹی (ٹیوٹا) کے تحت کرنے کا نوٹیفکیشن آئندہ دو روز میں جاری کر دیا جائے گا جس کے بعد تمام فنی ادارے ٹیوٹا کے کنٹرول میں آ جائیں گے۔ چیف سیکریٹری سندھ فضل الرحمٰن نے ”جنگ“ کو بتایا کہ صوبائی کابینہ اس کی پہلے ہی منظوری دے چکی ہے اور اب اجلاس کے منٹس بھی منظور ہوچکے ہیں لہٰذا دو روز کے اندر ان تمام اداروں کو ٹیوٹا کے ماتحت کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔ حکومت ٹیوٹا کے سربراہ کا تقرر پہلے ہی کر چکی ہے۔ ٹیوٹا کے قیام کا بنیادی مقصد صنعتوں اور فنی تعلیمی اداروں کے درمیان تعلق بڑھانا اور مارکیٹ کی ضرورت کے تحت افرادی قوت کی تیاری ہے۔ پنجاب میں ٹیوٹا گزشتہ 10 برس سے کام کر رہی ہے اور تمام فنی تعلیمی ادارے اس کے ماتحت ہیں۔ ٹیوٹا سندھ کے سربراہ ایئرمارشل (ر) ریاض الدین شیخ نے ”جنگ“ کو بتایا کہ نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی ہم تمام محکموں کے اداروں کا اجلاس بلائیں گے اور ان سے مشورہ کریں گے جبکہ جولائی تک موجودہ صورتحال کو چلنے دیں گے۔تمام فنی اداروں سے کسی کو نکالا جائے گا نہ کارروائی ہوگی بلکہ تمام کام باہمی مشاورت سے ہوگا جس کا مقصد ٹیکنیکل تعلیم کو فروغ دینا ہوگا۔
      شکریہ جنگ