Author Topic: بی ایس او کی اپیل پرکراچی آپریشن کیخلاف بلوچستان میں شٹرڈاؤن ہڑتال  (Read 2047 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
بی ایس او کی اپیل پرکراچی آپریشن کیخلاف بلوچستان میں شٹرڈاؤن ہڑتال 
   
کوئٹہ…کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور آپریشن کیخلاف بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شٹر ڈاون اور پہیہ جام ہڑتال کی جارہی ہے ۔کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے سرکاری گاڑی اور رکشے کو آگ لگادی۔ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (بی ایس او) اوربلوچ نیشنل فرنٹ کی اپیل پر کوئٹہ ،نوشکی، مستونگ،قلات اورپنجگور سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہے ۔کوئٹہ میں سریاب روڈ،بروری روڈ اور جوائنٹ روڈ سمیت مختلف علاقوں میں کاروباری مراکز بند اور سڑکوں پر ٹریفک معطل ہے۔ بروری روڈ پر نامعلوم افراد نے سرکاری گاڑی اور جوائنٹ روڈ پر رکشے کو آگ لگادی ۔حکام کا کہنا ہے کہ ہڑتال کی وجہ سے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور مختلف علاقوں میں پولیس اہلکاروں کے ساتھ فرنٹیئرکور کے اہلکار بھی تعینات ہیں۔
شکریہ جنگ