PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Current Affair => Topic started by: sb on October 09, 2009, 12:28:24 PM

Title: نقاب اتروانے پر مصری خواتین کا جامعہ الازہر کے سربراہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ[
Post by: sb on October 09, 2009, 12:28:24 PM

طالبہ کا نقاب اتروانے پر مصری خواتین کا جامعہ الازہر کے سربراہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

قاہرہ (اے ایف پی) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں خواتین نے مظاہرہ کرتے ہوئے نقاب سے متعلق ریمارکس دینے پر جامعہ الازہر کے سربراہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ مظاہرے میں شریک درجن بھر خواتین شریک تھیں اور تمام نقاب اوڑھ رکھے تھے۔ اخبارات کے مطابق جامعہ الازہر سے الحاق شدہ سکول میں محمد تنتاوی نے ایک طالبہ سے نقاب اتارنے کا کہا تھا اور نقاب اتارنے پر اس کے حسن کی تعریف کی تھی۔ جامعہ الازہر کے ترجمان احمد توفیق کے مطابق تنتاوی نے ریمارکس شفقت سے دئیے تھے۔ انہوں نے کہاکہ تنتاوی کے مطابق نقاب کرنا اسلامی عمل نہیں ہے بلکہ حجاب اسلامی عمل ہے۔ اسی لئے وہ جامعہ الازہر میں بھی مذہبی بنیادوں پر نقاب پر پابندی لگانا چاہتے ہیں۔
شکریہ جنگ