Author Topic: پاک انڈونیشیا تعلقات میں بہتری کیلئے ویزے کا حصول آسان بنایا جائے گا، مستقیم  (Read 1667 times)

Offline علم دوست

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 1288
  • My Points +2/-1

پاک انڈونیشیا تعلقات میں بہتری کیلئے ویزے کا حصول آسان بنایا جائے گا، مستقیم
   
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان انڈونیشیا باہمی کاروباری تعلقات کے فروغ اور دوستی کو مزید مستحکم بنانے کیلئے دونوں ملکوں کے تاجروں کے ویزوں کے اجراء کو آسان و سہل بنانے اور انہیں ضروری مراعات و سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔ یہ بات انڈونیشیا کے قونصل جنرل مستقیم نے ٹریڈرز ایکشن کمیٹی کے چیئرمین صدیق میمن سے ان کے دفتر میں ملاقات کے دوران کہی۔ ان کے ہمراہ وائس قونصل اکنامکس ہیرو بڈیار سو اور قونصل جوکو سلاستومو، موجود تھے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پاک انڈونیشیا تعلقات میں مزید بہتری کیلئے ویزے کے حصول کو مزید آسان و سہل بنایا جارہا ہے اور امیگریشن سمیت دیگر مشکلات کیلئے ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس سلسلے میں تمام شکایات کا فوری نوٹس لیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا پاکستان کا برادر اسلامی ملک ہے اور وہاں کی حکومت عوام اور تاجروں کی دلی خواہش ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان کاروباری تعلقات مزید بہتر و تیز ہوں۔ انہوں نے اس موقع ٹریڈرز ایکشن کمیٹی کو اختیار دیا کہ وہ ویزوں کے اجراء کیلئے تاجروں کو اپنی سفارشات کے ساتھ بھیجیں تاکہ انہیں ترجیحی بنیادوں پر تین یوم میں ویزے کا حصول یقینی بنایا جاسکے۔ اس موقع پر انڈونیشیا کے قونصل جنرل مستقیم نے ٹریڈرز ایکشن کمیٹی کے چیئرمین صدیق میمن کو حکومت انڈونیشیا کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کی۔



شکریہ جنگ

میں بہت عظیم ہوں جو کہ بہت ہی عظیم علمی کام کررہا ہوں