Author Topic: میڈیکل انٹری ٹیسٹ،نمبروں کاتناسب 20سے 30 فیصدکرنے کاامکان  (Read 844 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

میڈیکل انٹری ٹیسٹ،نمبروں کاتناسب 20سے 30 فیصدکرنے کاامکان
لاہور: باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پنجاب میں اس سال میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ کے نمبروں کاتناسب 50فیصد سے کم کر کے 20سے 30فیصد کے درمیان کیا جاسکتا ہے ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے خواہش مند ہزاروں طلباء کے اس درینہ مطالبہ کو ماننے کا مسمم ارادہ کرلیا ہے
 اور اس حوالے سے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے آرڈینس 2019کا سہارا لیا جائے گا جس میں داخلوں کے حوالے سے کونسل کے قوانین سازی کے اختیار کو ختم کر دیا گیاہے اس سے قبل پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے آرڈینس 1962میں میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے حوالے سے ریگولیشن بنانے کا اختیار کونسل کے پاس تھا
جوکہ 2019کے آرڈینس میں موجود نہیں ہے پی ایم ڈی سی کی 2018داخلہ ریگولیشن کے مطابق پاکستان بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کےلئے میرٹ مرتب کرتے ہوئے میٹرک کے نمبروں کا تناسب 10فیصد’ ایف ایس سی کے نمبروں کا تناسب 40فیصد جبکہ انٹری ٹیسٹ کے نمبروں کا تناسب 50فیصد ہے باوثوق ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت میٹرک کے نمبروں کا تناسب بھی ختم کر رہی ہے جبکہ انٹری ٹیسٹ کے نمبروں کا تناسب کم کر کے ایف ایس سی کے نمبروں کا تناسب 40فیصد سے بڑھا کر 70سے 80فیصد کے درمیان کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اعلان جلد ہی متوقع ہے۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ لاہور ایڈیشن میں مورخہ 23 مئی2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"