Author Topic: ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں یوم یکجہتی کشمیرتقریب پوزیشن ہولڈرز میں انعامات  (Read 628 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں یوم یکجہتی کشمیرتقریب پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم
عالمی برادری کشمیریوں پر مظالم کا نوٹس لے :مقررین ،پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم
ملتان:ڈائریکٹر جنرل نرسنگ پنجاب کوثر پروین نے ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں جشن آزادی اور یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے ۔
پرنسپل ایم ایم ڈی سی پروفیسر ڈاکٹر شبیر ناصر، چیف آپریٹنگ آفیسر چودھری عمران رسول، چودھری امتیاز رسول،پرنسپل کالج آف نرسنگ ثریا شہناز، ایم ایس ڈاکٹر اکبر سعید،ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل نرسنگ پنجاب زبیدہ اور پرنسپل نشتر کالج آف نرسنگ شاہدہ تبسم نے کہاکہ کشمیر پاکستا ن کی شہ رگ ہے۔ تقریب میں طلباو طالبات نے ٹیبلوز ،ملی نغمے ،کلپس سمیت دیگر آئٹمز پیش کئے ۔
تقریب کے اختتام پر ڈی جی نرسنگ پنجاب کوثر پروین نے نرسنگ فرسٹ، سیکنڈ،تھرڈ اور فورتھ ایئر کے پوزیشن ہولڈر زطلباو طالبات حمیرا اقبال،سیما سحر،عائشہ سحر،جویریہ افضل، شاہ زیب حسن،فوزیہ اکبر،سمرین امان،ایمن منور، انیلہ سحر، سجاداللہ،عبدالحنان،ابوبکر،کائنات،سعدیہ نواز ودیگر میں گولڈمیڈلز،ٹرافیاں اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا ملتان ایڈیشن میں مورخہ  26 اگست 2019 کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"