Author Topic: پشاور یونیورسٹی یوتھ کنونشن  (Read 380 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
پشاور یونیورسٹی یوتھ کنونشن
« on: November 11, 2018, 01:22:53 PM »

پشاور یونیورسٹی یوتھ کنونشن
پشاور: کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں یونیورسٹی اور کالجز کے طلباء و طالبات کو پشاور پولیس کے مختلف یونٹس اور ان کی کارکردگی کے بارے میں خصوصی آگاہی کے لئے پہلی یوتھ انٹریکشن کنونشن کا انعقاد کیا جس میں 17 مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات اور فیکلٹی ممبران نے کثیر تعدادمیں شرکت کی
 کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر قاضی جمیل الرحمان نے شرکاء کو پشاورپولیس میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے مختلف یونٹس جن میں بم ڈسپوزل سکواڈ، ریپڈ ریسپانس فورس، سٹی پٹرولنگ پولیس، ٹریفک وارڈن پولیس، اسنائفر ڈاگز(کینائن یونٹ)اورپولیس کے دیگر شعبہ جات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی
 اور خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے نئے قائم کئے جانے والے جدید ریکروٹ سکولز، پولیس کی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کرنے اور تفتیشی نظا م کو مزید بہتر بنانے کی خاطر نئے قائم ہونے والے جدید سکول آف انوسٹی گیشن، سکول آف ٹیکٹس، سکول آف ایکسپلوزیو ہینڈلنگ، پولیس سکول آف انٹیلی جنس اورایلیٹ ٹریننگ سکول کے ساتھ ساتھ دیگر تربیتی یونٹس پر سیر حاصل گفتگو کی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ پشاور ایڈیشن میں مورخہ 11 نومبر 2018ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"