PakStudy :Yours Study Matters

Examination Board => Examination Board In Punjab => BISE Rawalpindi Board => Topic started by: sb on November 08, 2018, 11:23:47 AM

Title: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ راولپنڈی، ملتوی ہونیوالے پرچوں کا نیا شیڈول جاری
Post by: sb on November 08, 2018, 11:23:47 AM

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ راولپنڈی، ملتوی ہونیوالے پرچوں کا نیا شیڈول جاری
راولپنڈی : بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے انٹرمیڈیٹ ضمنی امتحان کے یکم،دو اور تین نومبرکو منسوخ ہونیوالے پرچوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا ۔
 نئے شیڈول کے مطابق 14نومبر بدھ کو صبح کمپیوٹر سائنس(پارٹ ون) اور شام کو سوشیالوجی(پارٹ ون)، 15نومبرجمعرات صبح و شام انگریزی لازمی(پارٹ ون) اور16نومبر جمعہ صبح مطالعہ پاکستان لازمی (سال دوم) اور شام کو ایجوکیشن/سٹیٹ (کامرس گروپ پارٹII) ہونگے۔
ریگولر طلباء و طالبات کی نئی رول نمبر سلپس ان کے اداروں کے لاگ ان پر اَپ لوڈ جبکہ پرائیویٹ طلباء و طالبات کی رول نمبر سلپس ان کے پتوں جات پر ارسال کی جا رہی ہیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ اسلام آباد ایڈیشن میں مورخہ 08 نومبر 2018ءکو شائع ہوئی