Author Topic: جامعہ اردو میں ’’سرسبز و شاداب کیمپس‘‘ مہم ،وی سی نے افتتاح کیا  (Read 403 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

جامعہ اردو میں ’’سرسبز و شاداب کیمپس‘‘ مہم ،وی سی نے افتتاح کیا
کراچی : جامعہ اردو کے شیخ الجامعہ ڈاکٹر ایس الطاف حسین نے جامعہ اردو میں ہونے والی ’’سرسبز و شاداب کیمپس‘‘کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کے زیادہ تر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی روز بروز ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے
اس کی اہم وجوہات میں صنعتوں اور ٹریفک سے نکلنے والا دھواں ،فضلہ،اور نقصان دہ عناصر یا زہر آلود اجزاء کا تحلیل ہوجانا شامل ہیں۔ اس کے باعث لاتعداد بیماریاں پیدا ہورہی ہیں۔لہذا ہمیں چاہئے
کہ اپنے ماحول کو زیادہ سے زیادہ آلودگی سے بچانے کیلئے درخت اور پورے لگائیں حسن ِ لطیف کی آسودگی کیلئے ہر قسم کے موسمی پھول اُگائیں۔ اس مہم کو سرسبز و شاداب کیمپس کا نام دیا گیا ہے۔
 ان خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں میں ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے خلوص او ر محبت سے کام کرنے کا جذبہ بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔

حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کراچی  ایڈیشن میں مورخہ 16 دسمبر 2018ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"