PakStudy :Yours Study Matters

Crreer Planning In Pakistan => Self Employment => Topic started by: Haji Hasan on December 04, 2007, 07:03:30 PM

Title: صنعتی یونٹ كا قیام
Post by: Haji Hasan on December 04, 2007, 07:03:30 PM
خود روزگاری كی یہ قسم اس لحاظ سے بہت اہمیت كی حامل ہے كہ ایسے

پیداواری یونٹ قائم كرنے سے یہ یونٹ قائم كرنے والے كو بھی روزگار ملے گا اور

اس كی وجہ سے كئی دیگر افرادكو بھی روزگار كے مواقع مل سكتے ہیں ۔مثلاً

ایك شخص یا خاتون ٹیلرنگ كا كام جانتی ہیں ۔وہ تھوڑی سی سرمایہ كاری

كركے سكول یونیفارم تیار كرنا شروع كردیتی ہیں ۔ظاہر ہے آہستہ آہستہ اس كا

كام آگے بڑھے گا تو اسے مزید كاریگر ملازم ركھنے كی ضرورت پڑے گی ۔دوسرے

جب اس كی پیداواری صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا تو اسے كسی ایسے فرد كی

ضرورت محسوس ہوگی جو اس كی پراڈكشن كو ماركیٹ میں سیل كرسكے

۔اس طرح ایك مشین سے شروع كی جانے والی گارمنٹ فیكٹری آہستہ آہستہ

بہت سے لوگوں كے روزگار كا ذریعہ بن سكتی ہے ۔