Author Topic: تعلیم درست سمت پر گامزن،سکولوں کی حالت بہتر بنائی، محمد خان لہڑی  (Read 606 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

تعلیم درست سمت پر گامزن،سکولوں کی حالت بہتر بنائی، محمد خان لہڑی
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے ثانوی تعلیم میر محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت محدود وسائل کے باوجود سکولوں میں سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنارہی ہے۔ قلیل مدت میں سکولوں کی حالت زار کو بہتر بنایا ہے محکمہ تعلیم کو درست سمت کی جانب گامزن کرلیا ہے۔ تدریس کے عمل میں حائل رکاوٹیں دور کررہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے برٹش قونصل کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے یہاں کوئٹہ میں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی مشیر نے کہا کہ صوبے میں تعلیم کی ترقی کیلئے برٹش قونصل کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ اس موقع پر برٹش قونصل کی طرف سے صوبائی مشیر کو بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ برٹش قونصل صوبے کے مختلف سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، کلاس روم کے ماحول کی بہتری سمیت اساتذہ کے استعداد کار بڑھانے کے لیے تربیتی پروگرام پر کام کررہی ہے۔ صوبائی مشیر کو بتایا گیا کہ صوبے کی جغرافیائی حیثیت کو مدنظر رکھتے ہوئے برٹش قونصل مزید سکولوں کو پروگرام کا حصہ بنانے کا خواہاں ہے۔مشیر تعلیم کو آگاہ کیاگیا کہ والدین، کمیونٹی اور علاقائی عمائدین کو ساتھ ملاکر بہتر تعلیمی ماحول کی فراہمی برٹش قونصل کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ صوبے کے ہونہار طلباء و طالبات کو انٹرنیشنل

سکولز ایوارڈ پروگرام کے تحت برطانیہ کے مختلف تعلیمی اداروں کا خصوصی دورہ بھی کرایا جائے گا۔ طلباء و طالبات اور تدریسی عملے کی استعداد کار بڑھانے کیلئے خصوصی تعلیمی تربیت کے پروگراموں کے انعقاد کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔
 اس موقع پر صوبائی مشیر تعلیم نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں ناخواندگی کے خاتمے کیلئے صوبائی حکومت کی کوششوں اور اس سلسلے میں اٹھائے گئے اقدامات کے دوررس نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ صوبائی حکومت تعلیم کی بہتری کیلئے ان کی ہر قسم کی معاونت کرے گی۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ کوئٹہ 27جون 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"