Author Topic: وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن اور پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریش  (Read 2468 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female


طلبہ یونینز کی بحالی کا مقصد مستقبل کے لئے نئی قیادت تیار کرنا اور نوجوان نسل کی صلاحیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے ملک میں مثبت سیاسی و جمہوری روایات کو فروغ دینا ہے۔ سید یوسف رضا گیلانی
وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے  پیپلز یوتھ آرگنائزیشن اور پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے وفد سے ملاقات کی۔


 لاہور ۔10 مئی(اے پی پی) وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ہفتہ کے روز پیپلز یوتھ آرگنائزیشن اور پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے وفد سے ملاقات کی۔ سٹیٹ گیسٹ ہاﺅس لاہور میں ہونے والی ملاقات کے دوران وفد کے ارکان نے وزیراعظم کو تعلیمی اداروں میں طلبہ یونینوں کے نصابی اور غیر نصابی مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ انہوں نے اپنے سو روزہ پروگرام میں طلبہ یونینز کی بحالی کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد مستقبل کے لئے نئی قیادت تیار کرنا اور طلبہ کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنا ہے تاکہ مستقبل میں ملک میں مثبت سیاسی و جمہوری روایات کو فروغ حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ جمہوری اداروں میں استحکام پیدا ہوسکے


شکریہ اے پی پی