Author Topic: ہائر ایجوکیشن کمیشن کراچی نے وفاقی حکومت سے 45 ارب روپے مانگ لئے  (Read 1440 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ہائر ایجوکیشن کمیشن کراچی نے وفاقی حکومت سے 45 ارب روپے مانگ لئے
کراچی (محمد عسکری … اسٹاف رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے وفاقی حکومت سے مالی سال 2009-2010ء کے لئے 45 ارب روپے مانگ لئے ہیں۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سہیل نقوی نے ”جنگ“ کو بتایا کہ ری کرنگ (تنخواہوں اور دیگر مد) کے لئے 22.5 ارب اور ڈیولپمنٹ کی مد میں 22.5 ارب روپے مانگے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کوئی جاری منصوبہ ترک نہیں کیا جا رہا اور نہ ہی بیرون ملک اسکالر شپ کا سلسلہ بند کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال میں وفاقی حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے ریکرنگ کی مد میں 15.76 ارب روپے اور ترقیاتی مد میں 16.4 ارب روپے جاری کئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال انجینئرنگ کی 9 جامعات کا منصوبہ ترک کر دیا گیا تھا۔ منصوبے کے مطابق ہر جامعہ کے لئے 40 ارب روپے مختص کئے گئے تھے۔ ڈاکٹر سہیل نقوی نے کہا کہ گزشتہ سال ہائر ایجوکیشن کے بجٹ میں کٹوتی نہیں ہوئی تاہم سہ ماہی رقم دیر سے ملتی رہی جس کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے۔
      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"