Author Topic: ہائر ایجوکیشن کمیشن کراچی کی عدم دلچسپی نجی جامعات نے پرائیویٹ کالجوں کو الحاق د  (Read 1536 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ہائر ایجوکیشن کمیشن کراچی کی عدم دلچسپی نجی جامعات نے پرائیویٹ کالجوں کو الحاق دینا شروع کر دیا
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن کی عدم دلچسپی کے باعث ملک کی نجی جامعات نے پرائیویٹ کالجوں کو الحاق دینا شروع کر دیا ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے چند سال قبل نجی جامعات پر الحاق دینے کی پابندی عائد کر دی تھی اور یہ موٴقف اختیار کیا تھا کہ نجی جامعات الحاق دینے کے بجائے اپنے شعبوں اور فیکلٹی کی مضبوطی پر توجہ دیں جب کہ نجی یا سرکاری تعلیمی اداروں کو الحاق دینے کا اختیار صرف سرکاری جامعات کا ہے جس کے بعد سندھ نجی جامعات نے الحاق دینے کا سلسلہ ختم کر دیا تھا۔ سرسید انجینئرنگ یونیورسٹی نے لیاقت میڈیکل اینڈ ڈینٹیسری اور سرسید میڈیکل گرلز کالج کو الحاق دے رکھا تھا تاہم ہائر ایجوکیشن کے اعتراض کے بعد ان دونوں اداروں نے جامعہ کراچی سے الحاق کر لیا۔ حال میں ضیاء الدین یونیورسٹی نے جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو نرسنگ پروگرام کیلئے الحاق دیدیا ہے جبکہ جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایم بی بی ایس اور دیگر پروگرامز کیلئے جامعہ کراچی سے الحاق شدہ ہے۔ جامعہ کراچی کی الحاق کمیٹی کے سربراہ پروفیسر سلیم میمن نے جنگ کو بتایا کہ اگر کسی ادارے نے جامعہ کراچی سے الحاق لے رکھا ہے تو وہ کسی دوسرے پروگرام کیلے کسی اور ادارے سے الحاق نہیں لے سکتا۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سہیل نقوی نے جنگ کو بتایا کہ کوئی پرائیویٹ یونیورسٹی کسی ادارے کو الحاق نہیں دے سکتی یہ فیصلہ وفاقی کابینہ نے اس وقت کیا تھا جب جامعات کو چارٹر دینے کے سلسلے میں کم سے کم شرائط طے کی گئی تھیں۔ جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے سربراہ ڈاکٹر طارق سہیل نے کہا کہ ہم نے صرف نرسنگ پروگرام کیلئے ضیاء الدین یونورسٹی سے الحاق لیا ہے اگر پرائیویٹ یونیورسٹی الحاق نہیں دے سکتی تو انہوں نے ہمیں کیوں الحاق دیا انہوں نے کہا کہ اگر پہلے ایسا کوئی قانون تھا تو اب یہ ختم ہو گیا ہے چند روز قبل ہائر ایجوکیشن کمیشن کی سربراہ شہناز وزیر علی میرے ساتھ تھیں مگر انہوں نے تو ایسا کوئی ذکر نہیں کیا۔
      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"