Author Topic: جنوبی کوریا میں ہر شہری کے پاس موبائل فون ہے  (Read 2174 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female

جنوبی کوریا میں ہر شہری کے پاس موبائل فون ہے

جدید ٹیکنالوجی کے حامل ملک جنوبی کوریا کے تقریبًا ہرشہری کے پاس موبائل فون ہے جبکہ موبائیل فونز کی تعداد 4 کروڑ 50 لاکھ ہے ۔ جنوبی کورین مواصلاتی کمیشن کی بدھ کوجاری رپورٹ کے مطابق موبائیل فونز کی تعداد ملکی آبادی کے تقریباً 91 فی صد کے برابر ہے اور ان اعداد وشمار کا مطلب یہ ہے کہ ملک کے ایک کروڑ 58 لاکھ شہریوں کے پاس گھروں میں ٹیلی فون ہیں جبکہ اوسطاًٰ ہر گھر میں 3 موبائیل فونز ہیں۔ 4 کروڑ 30 لاکھ موبائل فونز رکھنے والوں کے پاس انٹرنیٹ کنکشن ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا میں لینڈ لائین (فکس) ٹیلیفونوں کی تعداد بتدریج کم ہوررہی ہے اور گذشتہ ماہ تک یہ تعداد 2 کروڑ 30 لاکھ تھی۔ واضح رہے کہ جنوبی کوریا تقریباً ہر گھر انٹرنیٹ کنکشن سے منسلک ہے۔... شکریہ القمرآن لائن۔۔۔۔