Author Topic: پشاور شہر میں بم دھماکے سے دس افراد جاں بحق اسکول کی وین تباہ  (Read 1694 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
پشاور شہر میں بم دھماکے سے دس افراد  جاں بحق اسکول کی وین تباہ
    
پشاور …پشاور کے گنجان آباد علاقے بیرسکو میں بم دھماکے سے دس افراد جاں بحق اور بیس سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے بیرسکو میں بارگین کے سامنے کھڑی موٹر کار میں بم نصب کیا گیا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا ۔پولیس کے مطابق دھماکے میں اسکول کی ایک وین سمیت تقریبا ًدو درجن گاڑیوں اور دس دکانوں کو نقصان پہنچا ایک درجن گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں ۔پولیس اور اسپتال کے ذرائع کے مطابق دھماکے سے دس افراد جاں بحق اور بیس افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پشاور کے ڈی سی او صاحبزادہ انیس نے جیو نیوز کو بتا یا کہ دھماکے کے بعد لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایمرجنسی نفاذ کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں متعدد زخمیوں کو لایا گیا انہوں نے کہا کہ دھماکے کی تحقیقات کی جاری ہیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کئے گئے ہیں ۔دھماکے میں 30سے 40کلو گرام وزنی دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔ کاکشال دھماکے کے بعد جائے وقوعہ سے کچھ دور ایک اور دھماکے کی آواز سنی گئی، جس کے بارے پتہ چلاکہ ایک مشتبہ گاڑی کی تلاشی لینے کے لئے پولیس کی جانب سے اس کے شیشے توڑنے کے لئے دھماکا کیا گیا۔