Author Topic: پنجاب اسمبلی: اجلاس کے دوران خواتین ارکان کے 45ہزار روپے چوری  (Read 1767 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
پنجاب اسمبلی: اجلاس کے دوران خواتین ارکان کے 45ہزار روپے چوری
   

لاہور…مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والی چارخواتین ارکان پنجاب اسمبلی نے شکایت کی ہے کہ اسمبلی اجلاس کے دوران ان کے پرسوں سے مجموعی طور پر45 ہزار روپے اور موبائل چوری کیے گئے۔خواتین اراکین کی ان شکایات پر پنجاب اسمبلی کے سکیورٹی عملے نے اسمبلی میں نصب خفیہ کیمروں کی مدد سے ان چوریوں میں ملوث افراد کی تلاش شروع کردی ہے۔ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی انتظامیہ نے ان خواتین ارکان سے رابطہ کرلیاہے اوران سے اس سلسلے میں معلومات حاصل کی جارہی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق فیصل آباد کی افشاں فیروز کاکہناہے کہ وہ بجٹ سیشن کے دوران کیفے ٹیریا میں چائے پی رہی تھیں کہ اس دوران ان کے پرس سے پانچ ہزار روپے چرالیے گئے۔ فیصل آباد کی ہی رکن اسمبلی غزالہ رانا کاکہناہے کہ اجلاس کے دوران اس کے پرس سے دو ہزار روپے اور ایک موبائل چوری ہوا۔ سیالکوٹ کی رکن اسمبلی نسیم ناصر خواجہ نے کہاکہ وہ گاڑی میں سی این جی لگوانے کیلیے35 ہزار روپے پرس میں رکھ کر اسمبلی اجلاس میں آئیں لیکن اجلاس کے دوران کوئی اس کی رقم لے اڑا۔ سیالکوٹ کی رکن اسمبلی دیبا مرزا کا کہنا ہے کہ وہ اسمبلی اجلاس کے دوران کسی کام سے اٹھ کر ایوان سے باہر آئیں ،واپس پہنچیں تو پرس سے تین ہزارروپے غائب تھے۔
شکریہ روزنامہ جنگ