Author Topic: انٹر کے امتحانی مراکز کے گرد دفعہ 144 کا نفاذ  (Read 4090 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female

انٹر کے امتحانی مراکز کے گرد دفعہ 144 کا نفاذ
   
حیدرآباد (بیورو رپورٹ) ضلع ناظم حیدرآباد کنور نوید جمیل نے13مئی سے فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکشن کی جانب سے منعقدہ امتحانی مراکز کے اردگرد فوری طور پر دفعہ144نافذ کردی ہے اور تمام امتحانی مراکز کو محفوظ علاقہ قرار دیتے ہوئے 200 گز کے اندر اندر کسی بھی قسم کا اجتماع اور منفی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہے‘ یہ پابندی امتحانات کے ختم ہونے تک رہے گی۔ واضح رہے کہ امتحانات دینے والے طلباء و طالبات، امتحان لینے والے اساتذہ کرام اور وہ آفیشل جو اس امتحان کا انعقاد کر رہے ہیں اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن علاقوں میں امتحانی مراکز ہیں اس علاقہ کے متعلق SHOکو سختی کے ساتھ ہدایات کی ہیں کہ امتحانی مراکز کے اردگرد کے ماحول کی کڑی نگرانی کی جائے اور ناپسندیدہ افراد کے خلاف فوری قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔    
شکریہ جنگ