Author Topic: بحریہ كا فضائی شعبہ  (Read 2466 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
بحریہ كا فضائی شعبہ
« on: September 17, 2008, 10:00:01 PM »


بحریہ كا فضائی شعبہ

بحریہ كے فضائی شعبے میں تین بنیادی قسم كے طیارے ہیں ۔ یعنی ﴿١﴾ فوكر  ﴿٢﴾ ایٹلانٹك ﴿٣﴾

ہیلی كاپٹرز۔ فوكر طیارے بنیادی طور پر سمندر پر نگہداشت كے فرائض انجام دیتے ہیں ۔ ان میں

بحری نگرانی كا ریڈار، اور جہاز كو درست طریقے سے چلانے كا نظام نصب ہوتا ہے۔ ایٹلانٹك

طیارہ اٹھارہ گھنٹے تك فضامیں پرواز كرنے كی صلاحیت ركھتا ہے۔ اس كا بنیادی كام جنگ كے

دوران سمندر پر گشت كرنا اور دشمن كی نقل و حركت كا پتہ لگانا ہے۔ خاص طور پر آبدوز كا

كھوج لگاتا ہے۔ ہیلی كاپٹروں میں سی كنگ  اور ایلوئٹ شامل ہیں۔ سی كنگ اپنی نوعیت میں دنیا

میں سب سے زیادہ ترقی یافتہ اور جدید ہیلی كاپٹر ہیں۔ ان میں ایسے ریڈار نصب ہیں جن سے

سطح آب پر ہدف كا پتا لگایا جا سكتا ہے۔ ایلوئٹ ہیلی كاپٹروں كو تباہ كن جہازوں كے عرشے پر

سے استعمال كیا جاتا ہے۔ یہ سمندری مہمات اور سطح آب پر نگرانی میں بے حد مفید ثابت ہوتا

ہے۔