Author Topic: After the death of Sir Syed's Aligarh Movement  (Read 2152 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
After the death of Sir Syed's Aligarh Movement
« on: May 18, 2009, 12:01:40 PM »
After the death of Sir Syed's Aligarh Movement
This was the spirit of Sir Syed Ahmad Khan, Aligarh. Only the tail of the Aligarh Movement was used to determine their levels of Muslims in India has become a symbol of progress and Kamrani. Aligarh Muslim University, which was the largest educational institution. Sir Syed leadership and guidance to become a great institution. You were secretary of the committee which was responsible management of the Aligarh College. you work through your college days, she has grown and strengthened its financial position What.
1889 AD, the Sir Syed Ahmad Khan, a trustee Bill proposed. The purpose of the college administration, a trust's terms to. Sir Syed Ahmad Khan, Board of Trustees of the Secretary and your son, Syed Mahmood, Joint Secretary was appointed. Syed Mahmoodhave resigned.
Sir Syed Ahmad Khan in the last days of college, Bihari Lal, a Hindu Treasurer evening took away millions of rupees five thousand. A lot of damage to the reputation of the college resulted in embezzlement cndy college was declining. Which affect the financial condition of the college and the college's debt.
Nawab Mohsin-ul-Mulk Syed Mahmood after the resignation of Secretary of the Trust became a victim of the college was bdnzmy. Saqh the work handled by the college and college glory restored. The college's financial condition was imposed to maintain the condition of money collected to meet the six million. you get the cooperation of scholars of Deoband and shared in Education Conference. The defense and promotion of Urdu for substantial d s serving.
Nawab Mohsin-ul-Mulk by the Aligarh Old Boys in the two rival groups were divided into groups of Sahibzada Aftab Ahmad Khan was a supporter of the College of Europe and European staff was in favor of increasing the number of staff. When Maulana Mohammad Ali Jauhar Group College To eliminate the influence of European staff were supported. Nawab Mohsin-ul-Mulk in the two groups did not create a situation of conflict, Nawab Mohsin-ul-Mulk died in 1907 AD.
1907 E. mynaly stronghold in college and chaos born. Maulana Mohammad Ali Johar from Oxford studying for the Project. Nawab Mohsin-ul-Mulk, Maulana Mohammad Ali Johar, professor wants to recruit, but the English Principal Maulana Johar's appointment was against English.
1907 AD Nawab Waqar-ul-Mulk) Nawab Mushtaq Hussain Khan (College of the Secretary made. Are you a core group was. You the English principal options reduced. Which British staff and college administration, tensions have developed , in the center of the Aligarh movement was found.
1912 AD Nawab Waqar-ul-Mulk by the health problem created by the resigned. After you Nawab Mustafa Khan syfth son of Nawab Mohammad Ishaq's College Trust Secretary was created. Your in the college to university status to stipulates 20 million fund. The money provided by the Aga Khan. The government then began to create obstacles and conditions imposed namaqul many who were not willing to accept Maulana Jauhar group. College Old Boys on the issue once again, the two groups were fighting against each other head on.
1919 AD in the Caliphate during the Maulana Mohammad Ali Johar Aligarh College students on strike encouraged. The college principal, Dr zyay Din who went on strike to protest, but the college students of the principal opposition to the
Results and impact of the Aligarh Movement
Aligarh Movement for India's Muslims have brought new life and his messengers have been lost and to help restore national identity. Movement and their confidence in their own economic and social recovery in the spirit.
Educational services of the Aligarh Movement
The Aligarh Muslim's most visible service, academic head performed. 1857 E. War of Independence, the British Muslim hard bdzn were Muslims and the fight for freedom responsible considered them economically and socially to destroy Pay were required. gyryn be snatched from the government service, and the doors were closed to them, Muslims have adopted many policies are in need of bread.
Bdzn from the British and British Muslims to reconcile all were considered un-Islamic. Muslims used to avoid learning English Studies. The result that Muslims are not eligible for government jobs and economic dgrgunwas, as were all the Muslims in Western Studies English Language and deaf to the economic and political fields were left behind in the Hindu.
Sir Syed Ahmad Khan was soon realized that the current ksmprsy because of their extremism and will not learn English until the condition will never sdr. The Aligarh Movement Under many practical measures for the educational advancement of Muslims. In India, many educational institutions to educate Muslims ajray the establishment of Sir Syed's Aligarh College is brakarnamh. the Muslims of the sea when they Hindu Studies will not learn from the West will always be behind, you understand that the Muslim teaching English to non-Islamic, and abandoned his radical approach to education should strive to achieve.
Sincere efforts of Sir Syed Ahmad Khan, India's Muslims were attracted to Western science. Aligarh Muslim educational movement to promote the benefits of Western education and a large number of Muslims in the West began to study. English Education After receiving official job alongside Muslims were Hindu and overcome their economic plight.
Prevention of misunderstandings
Thryl Aligarh Muslim and British between bdgmany eliminate effective role. 1857 E. War of Independence, the British in the heart of Muslims by the severe bdgmany created and British Muslims and their enemies as had. II British Muslims about the hate in their hearts was found and did not want peace with the British.
goals and Muslims with the British understanding and tolerance attitude of the sea's. Sir Syed Ahmad Khan, magazine, causes rebellion Hindu, write 1857 E. War of Independence, the original actions identified and mslmaun about the British doubts removed. .. layl mhmdnz you a magazine of India, wrote to British Muslims in the services mentioned. Aligarh College principal British and European staff to set the best example of loyalty, Ali stronghold of Muslim students who graduated from college and was loyal to the British. Aligarh movement, these measures against the British Muslims held in the heart was removed and bdgmany British Muslims about the decline and change in its policy What.
Religious Services
and fighting against the poisonous propaganda against Islam and Muslims were doing. Movement of the propaganda was effective response. Sir Syed Ahmad Khan, a book written by British author William Peacock has effectively answered. In his book The Holy Prophet The obscene phrase was taken out of the race mbarkh. .. sermons by your answer to the book, the. written a commentary on the Bible. tbyyn alklam, is said to Islam and Christianity which clarified the relationship between British Muslims and helped clear the religious tension.
Political guidance
can not. you Muslims before the sea that they should improve their educational status of Muslims and said the emphasis on learning.
Given Congress cyrh forces you to separate the Muslims from the Congress of the sea. He said Congress is purely a Hindu party
Aligarh Muslim University was the best training place and a great leader of Muslims who were graduates of Muslims in the political arena, serving the Bay payan. Maulana Mohammad Ali Jauhar, Maulana Shaukat Ali and Maulana Zafar Ali Khan, the college educated Muslims who turned in the direction of movement.



سرسید کی وفات کے بعد تحریک علی گڑھ
سرسید احمد خان علی گڑھ کے روح رواں تھے۔ آپ ہی کے دم سے علی گڑھ کی تحریک اپنی منزلیں طے کرتی ہوئی ہندوستان کے مسلمانوں کی ترقی و کامرانی کا نشان بن گئی۔ علی گڑھ کالج جو مسلمانوں کا سب سے بڑا تعلیمی ادارہ تھا۔ سرسید ہی کی قیادت اور رہنمائی میں ایک عظیم ادارہ بن گیا۔ آپ اس کمیٹی کے سیکرٹری تھے جس کے ذمے علی گڑھ کالج کا انتظام و انصرام تھا۔ آپ نے اپنی شبانہ روز محنت کی بدولت کالج کو بہت ترقی دی اور اس کی مالی حالت کو مستحکم کیا۔
1889ئ میں سرسید احمد خان نے ایک ٹرسٹی بل تجویز کیا۔ جس کا مقصد کالج کے انتظام کو ایک ٹرسٹ کے حوالے کرنا تھا۔ سرسید احمد خان بورڈ آف ٹرسٹیز کے سیکرٹری مقرر ہوئے اور آپ کے صاحبزادے سید محمود جوائنٹ سیکرٹری مقرر ہوئے۔ سید محمود کی تقرری پر کچھ اختلافات پیدا ہوئے لیکن سرسید احمد خان کے اصرار پر کمیٹی نے سید محمود کی تقرری کو منظور کر لیا۔ سرسید احمد خان کے انتقال کے بعد سید محمود سیکرٹری مقرر ہوئے لیکن اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے سر انجام نہ دے سکے اور مستعفی ہو گئے۔
سرسید احمد خان کے آخری ایام میں کالج کے ہندو خزانچی شام بہاری لال نے ایک لاکھ پانچ ہزار روپے کا غبن کر لیا۔ جس کا وجہ سے کالج کی شہرت کو بہت نقصان پہنچا غبن کے نتیجے میں کالج کے چندے میں کمی آ گئی۔ جس کی وجہ سے کالج کی مالی حالت بہت متاثر ہوئی اور کالج مقروض ہو گیا۔
سید محمود کے مستعفی ہونے کے بعد نواب محسن الملک ٹرسٹ کے سیکرٹری بنے تو کالج بدنظمی کا شکار تھا۔ آپ نے محنت شاقہ سے کالج کو سنبھالا اور کالج کا وقار بحال کیا۔ آپ نے کالج کی مالی حالت سنبھالنے کے لئے حکومت کی لگائی ہوئی شرط کو پورا کرنے کے لئے چھ لاکھ روپیہ اکٹھا کیا۔ آپ نے دیوبند کے علمائ کا تعاون حاصل کیا اور انہیں ایجوکیشنل کانفرنس میں شریک کیا۔آپ نے اردو کے دفاع اور فروغ کے لئے قابل قدر خدمات سر انجام د یں۔
نواب محسن الملک کے دور میں علی گڑھ کے اولڈ بوائز دو متحارب گروپوں میں تقسیم ہو گئے صاحبزادہ آفتاب احمد خان کا گروپ کالج کے یورپین سٹاف کا حامی تھا اور یورپین سٹاف کی تعداد بڑھانے کے حق میں تھا۔ جب مولانا محمد علی جوہر کا گروپ کالج سے یورپین سٹاف کے اثر و نفوذ کو ختم کرنے کا حامی تھا۔ نواب محسن الملک نے دونوں گروپوں میں تصادم کی صورت حال پیدا نہ ہونے دی، 1907ئ میں نواب محسن الملک وفات پا گئے۔
1907ئ میںعلی گڑھ کالج میں ایک اور ہنگامہ پیدا ہوا۔ مولانا محمد علی جوہر آکسفورڈ سے تعلیم حاصل کر کے آئے تھے۔ نواب محسن الملک مولانا محمد علی جوہر کو پروفیسر بھرتی کرنا چاہتے تھے، لیکن انگریز پرنسپل مولانا جوہر کے تقرر کے خلاف تھے۔ انگریز پرنسپل مولانا کی انقلابی طبیعت سے خائف تھا۔ یہ مسئلہ خاصا سنگین صورت اختیار کر گیا اور کالج میں ہڑتال ہو گئی لیکن یہ معاملہ بعد میں مصالحت سے طے پا گیا۔
1907ئ میں نواب وقار الملک ﴿نواب مشتاق حسین خان﴾ کالج کے سیکرٹری بنے۔ آپ کا تعلق جوہر گروپ سے تھا۔ آپ نے انگریز پرنسپل کے اختیارات کو کم کر دیا۔ جس کی وجہ سے انگریز سٹاف اور کالج انتظامیہ کے درمیان کشیدگی پیدا ہو گئی، آپ کے دور میں علی گڑھ ملی تحریکوں کا مرکز بنا رہا۔
1912ئ میں نواب وقار الملک نے صحت کی خرابی کی بنائ پر استعفیٰ دے دیا۔ آپ کے بعد نواب مصطفےٰ خان شیفتہ کے صاحبزادے نواب محمد اسحاق کو کالج ٹرسٹ کا سیکرٹری بنایا گیا۔ آپ کے دور میں حکومت نے کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کے لئے 20 لاکھ روپے فنڈ کی شرط رکھی گئی۔ یہ رقم سر آغا خان نے فراہم کر دی۔ اس کے بعد حکومت نے پھر روڑے اٹکانے شروع کر دیئے اور کئی ایسی نامعقول شرائط عائد کر دیں جنہیں مولانا جوہر کا گروپ ماننے کے لئے تیار نہ تھا۔ اس مسئلہ پر کالج اولڈ بوائز کے دونوں گروپ ایک دفعہ پھر ایک دوسرے کے خلاف بر سر پیکار ہو گئے۔
1919ئ میں تحریک خلافت کے دوران مولانا محمد علی جوہر نے علی گڑھ کالج کے طلبائ کو ہڑتال کرنے کی ترغیب دی۔ اس وقت کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ضیائ الدین تھے، جنہوں نے ہڑتال کی مخالفت کی، لیکن کالج کے طلبائ نے پرنسپل کی مخالفت کے باوجود مولانا جوہر کا ساتھ دیا او ربہت سے طلبائ کالج چھوڑ کر چلے گئے۔ علی گڑھ کالج نے مسلمانوں میں سیاسی بیداری پیدا کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا اور یہ کالج مسلمانوں کے تعلیم یافتہ طبقے میں قومی جذبہ پیدا کرنے کا مرکز بنا رہا۔
تحریک علی گڑھ کے نتائج و اثرات
تحریک علی گڑھ ہندوستان کے مسلمانوں کے لئے نئی زندگی کا پیام لائی اور انہیں اپنا کھویا ہوا ملی و قومی تشخص بحال کرنے میں مدد دی۔ تحریک نے مسلمانوں کے اندر اعتماد بحال کیا اور ان کے اندر اپنی معاشی و معاشرتی بحالی کا جذبہ پیدا کیا۔ مسلمانوں کے اندر ایک ایسی قیادت ابھری جس نے تحریک آزادی میں مسلمانوں کی بے پایاں خدمات سر انجام دی تحریک علی گڑھ کی بدولت مسلمان معاشی طور پر خوش حال ہوئے اور ایک قوم کی حیثیت سے معاشرے میں اپنا وقار بحال کیا۔
تحریک علی گڑھ کی تعلیمی خدمات
تحریک علی گڑھ نے مسلمانوں کی سب سے نمایاں خدمت تعلیمی میدان میں سر انجام دی۔ 1857ئ کی جنگ آزادی کے بعد انگریز مسلمانوں سے سخت بدظن ہو چکے تھے اور مسلمانوں کے جنگ آزادی کا ذمہ دار گردانتے ہوئے انہیں معاشی اور معاشرتی طور پر تباہ کرنے کے در پے ہو گئے تھے۔ مسلمانوں سے ان کی جا گیریں چھین لی گئیں اور سرکاری ملازمت کے دروازے ان پر بند کر دیئے تھے، کئی ایسی پالیسیاں اپنائی گئیں کہ مسلمان روٹی کے محتاج ہو گئے۔
دوسری طرف مسلمان بھی انگریزوں سے بدظن تھے اور انگریزوں سے ہر قسم کے میل ملاپ کو غیر اسلامی سمجھتے تھے۔ مسلمان انگریزی علوم سیکھنے سے گریز کرتے تھے۔ جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ مسلمان سرکاری ملازمت کے اہل نہ رہے اور ان کی معاشی حالت دگرگوں ہو گئی۔ ہندووٕں نے جلد ہی انگریزی علوم سیکھ کر ترقی کر لی تھی اور حکومت کے کلیدی عہدوں پر فائز ہو چکے تھے۔ اس کے علاوہ ہندووٕں پر انگریزوں کی نوازشات بھی تھیں۔ جس کی وجہ سے معاشرے میں ان کی حالت مسلمانوں سے بہت بہتر تھی، چونکہ تمام مغربی علوم انگریزی زبان میں تھے اس لئے مسلمان ان سے بے بہرہ رہے اور معاشی اور سیاسی میدان میں ہندووٕں سے پیچھے رہ گئے۔
سرسید احمد خان نے جلد ہی یہ محسوس کر لیا تھا کہ مسلمانوں کی موجودہ کسمپرسی ان کی اپنی انتہا پسندی کی وجہ سے ہے اور جب تک مسلمان انگریزی تعلیم حاصل نہ کر لیں گے ان کی حالت کبھی نہ سدھر سکے گی۔ آپ نے تحریک علی گڑھ کے تحت مسلمانوں کی تعلیمی ترقی کے لئے کئی عملی اقدامات کئے۔ ہندوستان میں مسلمانوں کو تعلیم دینے کیلئے کئی تعلیمی اداروں کا اجرائ کیا جس میں علی گڑھ کالج کا قیام سرسید کا سب سے بڑاکارنامہ ہے۔ آپ نے مسلمانوں کو یہ تلقین کی کہ وہ جب تک مغربی علوم نہ سیکھیں گے ہندووٕں سے ہمیشہ پیچھے رہیں گے، آپ نے مسلمانوں کو یہ سمجھایا کہ انگریزی تعلیم کا حاصل کرنا غیر اسلامی نہیں اور انہیں اپنا انتہا پسند رویہ ترک کر کے حصول تعلیم کی کوشش کرنا چاہیے۔
سرسید احمد خان کی پر خلوص کوششوں سے ہندوستان کے مسلمان مغربی علوم کی طرف راغب ہوئے۔ علی گڑھ کی تعلیمی تحریک نے مسلمانوں پر مغربی علوم کے فوائد کو اجاگر کیا اور مسلمانوں کی بہت بڑی تعداد نے مغربی تعلیم حاصل کرنا شروع کر دی۔ انگریزی تعلیم حاصل کرنے کے بعد مسلمانوں نے ہندووٕں کے شانہ بشانہ سرکاری ملازمتیں حاصل کیں اور اپنی معاشی بدحالی پر قابو پایا۔
غلط فہمیوں کا تدارک
تحریل علی گڑھ نے مسلمانوں اور انگریزوں کے درمیان بدگمانی کو دور کرنے میں موثر کردار ادا کیا۔ 1857ئ کی جنگ آزادی کے بعد انگریزوں کے دل میں مسلمانوں کی طرف سے شدید بدگمانی پیدا ہو گئی تھی اور انگریز مسلمانوں کو اپنا دشمن تصور کرتے تھے۔ دوسری طرف مسلمانوں کے دلوں میں بھی انگریزوں کے متعلق سخت نفرت پائی جاتی تھی اور مسلمان انگریزوں سے میل ملاپ کو پسند نہ کرتے تھے۔
جنگ آزادی کے بعد اس بات کی اشد ضرورت تھی کہ دونوں اطراف میں پائی جانے والی کشیدگی اور نفرت کو ختم کیا جائے اور انگریزوں کے ساتھ تصادم اور نفرت کو ترک کر کے مفاہمت کا راستہ اپنایا جائے۔ تحریک علی گڑھ نے سرسید کی رہنمائی میں یہ مقاصد پورے کئے اور مسلمانوں کو انگریزوں کے ساتھ مفاہمت اور رواداری کا رویہ اپنانے کی تلقین کی۔ سرسید احمد خان نے رسالہ ٫٫اسباب بغاوت ہند٬٬ لکھ کر1857ئ کی جنگ آزادی کے اصل محرکات کی نشاندہی اور مسلماوں کے متعلق انگریزوں کے شکوک و شبہات کو دور کیا۔ آپ نے ایک اور رسالہ ٫٫ لائل محمڈنز آف انڈیا٬٬ بھی لکھا جس میں انگریزوں کیلئے مسلمانوں کی خدمات کا ذکر کیا۔ علی گڑھ کالج میں انگریز پرنسپل اور یورپین سٹاف مقرر کر کے وفاداری کی بہترین مثال قائم کی، علی گڑھ کالج سے ایسے مسلمان طلبائ فارغ التحصیل ہوئے جو انگریزوں کے وفادار تھے۔ تحریک علی گڑھ کے ان اقدامات کی وجہ سے انگریزوں کے دل میں مسلمانوں کے خلاف پائے جانے والی بدگمانی دور ہو گئی اور انگریزوں نے مسلمانوں کے متعلق اپنی پالیسی میں رد و بدل کیا۔
مذہبی خدمات
ہندوستان میں ہندووٕں کی اکثریت اور ان کے انتہا پسند رویے کی وجہ سے مسلمانوں کو مذہبی آزادی حاصل نہ تھی اور وہ اپنے اصولوں پر عمل کرنے سے قاصر تھے۔ تحریک علی گڑھ نے مسلمانوں کے مذہبی حقوق کا پورا تحفظ کیا۔ ان دنوں عیسائی مشنریاں اسلام کے خلاف برسرپیکار تھیں اور اسلام اور مسلمانوں کے خلاف زہریلا پراپیگنڈہ کر رہی تھیں۔ تحریک نے اس پراپیگنڈہ کا موثر جواب دیا۔ سرسید احمد خان نے انگریز مصنف ولیم میور کی لکھی ہوئی کتاب کا جواب موثر انداز میں دیا۔ اس کتاب میں حضور نبی کریم   کی ذات مبارکہ پر نازیبا جملے بیان کئے گئے تھے۔ آپ نے اس کتاب کا جواب ٫٫ خطبات احمد٬٬ میں دیا۔ آپ نے بائبل کی تفسیر لکھی جسے ٫٫ تبیئن الکلام٬٬ کہا جاتا ہے اس میں آپ نے اسلام اور عیسائیت کے تعلق کو واضح کیا جس کی وجہ سے انگریزوں اور مسلمانوں کے درمیان پائی جانے والی مذہبی چپقلش کو دور کرنے میں مدد ملی۔
سیاسی رہنمائی
تحریک علی گڑھ نے مسلمانوں کے سیاسی میدان میں بھی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں جنگ آزادی کے بعد سرسید نے مسلمانوں کو اس وقت تک عملی سیاست سے دور رہنے کی تلقین کی جب تک وہ تعلیمی میدان میں ترقی نہیں کرتے۔ آپ نے مسلمانوں کو یہ باورکرایا کہ ہندو تعلیم یافتہ ہونے کی وجہ سے سیاسی میدان میں مسلمانوں سے آگے نکل گئے ہیں اور اگر مسلمانوں نے اسی حالت میں سیاسی میدان میں ہندووٕں کا مقابلہ کرنے کی کوشش کی تو وہ ہندووٕں سے مات کھا جائیں گے اور پھر کبھی دوبارہ اپنے حقوق حاصل نہ کر سکیں گے۔آپ نے مسلمانوں کو یہ تلقین کی کہ انہیں پہلے اپنی تعلیمی حالت کو بہتر بنانا چاہئے اور مسلمانوں کو حصول تعلیم پر زور دینے کو کہا۔
کانگریس کی چیرہ دستوں کو دیکھتے ہوئے آپ نے مسلمانوں کو کانگریس سے علیحدہ ہونے کی تلقین کی۔ آپ نے کہا کہ کانگریس خالصتاً ایک ہندو جماعت ہے
علی گڑھ کالج مسلمانوں کی بہترین تربیت گاہ ثابت ہوا اور یہاں سے مسلمانوں کے عظیم رہنما فارغ التحصیل ہوئے جنہوں نے سیاسی میدان میں مسلمانوں کی بے پایاں خدمات سر انجام دی۔ مولانا محمد علی جوہر، مولانا شوکت علی اور مولانا ظفر علی خان اسی کالج کے تعلیم یافتہ تھے جنہوں نے مسلمانوں کی تحریک آزادی کو صحیح سمت میں موڑا۔
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"