PakStudy :Yours Study Matters

Crreer Planning In Pakistan => Job after Matric => Topic started by: Haji Hasan on November 15, 2007, 05:44:24 PM

Title: تحریری امتحانات كے بارے میں ضروری معلومات
Post by: Haji Hasan on November 15, 2007, 05:44:24 PM

ملازمت كے امیدواروں سے جو امتحانات لیے جاتے ہیں ان كے چند مقاصد ہوتے ہیں لہذا انہی مقاصد كو سامنے ركھ كر یہ امتحانات لئے جاتے ہیں ۔ذیل میں ہم ان امتحانات كے بارے میں چند ضروری باتیں بتارہے ہیں جن سے فائدہ اٹھا كر آپ با آسانی یہ امتحانات پاس كرسكتے ہیں ۔

وقت كا عنصر

ان امتحانات میں سب سے زیادہ اہمیت وقت كو حاصل ہوتی ہے۔عام طور پر كافی بڑی تعداد میں آسان سوالات كے جوابات كے لئے كہا جاتا ہے ۔تحریری امتحانات میں كامیابی كے لیے سب سے ضروری ہے كہ كسی بھی طریقے سے آپ كا وقت ضائع نہ ہو ۔آپ كی توجہ مكمل طور پر صرف سوالات كے حل كی طرف ہو ۔دائیں بائیں كی تانك جھانك اور دوسروں كی گفتگو كی طرف توجہ دینے سے مكمل طور پر گریز كریں ،آپ كی پوری توجہ صرف سوالات پر مركوز ہونی چاہیئے۔اس قسم كے امتحانات دیتے وقت گھڑی كا آپ كے پاس موجود ہونا ضروری ہے۔

سوالات كی نوعیت

تحریری امتحانات میں جو سوالات پوچھے وہ معروضی قسم كے ہوتے ہیں ۔اكثر سوالات كے آخر میں چند جوابات لكھے ہوتے ہیں ۔آپ نے صیح جواب كانمبر اپنی جوابی كاپی میں لكھنا ہوتا ہے۔اسی طرح بعض سوالات كے جواب صرف ہاں یا نہیں میں دیے ہوتے ہیں اور بعض سوالات میں آپ كو صرف خالی جگہوں كو پر كرنا ہوتا ہے۔