Author Topic: تعلیمی کیلنڈ اپریل میں شروع ہونے کا نوٹیفکیشن آئندہ ہفتے جاری ہوگا  (Read 1504 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female

 
تعلیمی کیلنڈ اپریل میں شروع ہونے کا نوٹیفکیشن آئندہ ہفتے جاری ہوگا
   
کراچی (شبانہ شفیق … اسٹاف رپورٹر) صوبائی محکمہ تعلیم 8 ماہ کی تاخیر کے بعد اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں کالجوں اور اسکولوں کے تعلیمی کیلنڈر کے ایک ساتھ اپریل میں شروع ہونے کا نوٹیفکیشن آئندہ ہفتے جاری کر دے گا۔ یہ بات صوبائی سیکریٹری تعلیم رضوان میمن نے ”جنگ“ سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ تعلیمی سال کے اپریل سے شروع ہونے کے بارے میں اسٹیئرنگ کمیٹی نے فیصلہ کر لیا ہے اس لیے فیصلے کے مطابق حکم نامہ ایک ہفتے میں جاری کر دیا جائے گا اور اس پر سختی سے عملدرآمد بھی کرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیئرنگ کمیٹی نے صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہر الحق کی صدارت میں پہلی سے بارہویں تک سال 2009ء کے امتحانی شیڈول کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ سیکریٹری تعلیم کی اس یقینی دہانی کے باوجود تعلیمی حلقے تیکنکی بنیاد پر کالجوں کی حد تک اپریل میں تعلیمی کلینڈر کے بارے میں غیر یقینی کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس فیصلے پر عملدرآمد ناممکن ہے۔ اس بارے میں وہ یہ دلیل دے رہے ہیں کہ جب اسٹیئرنگ کمیٹی نے دسویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کے لیے15 جولائی کی تاریخ مقرر کی ہے تو کالجوں میں اپریل سے کیسے داخلے شروع کیے جائیں گے اور سیشن اپریل میں کیونکر شروع ہوسکے گا۔ اسی طرح ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ گیارہویں کلاس کے امتحانی نتائج جب اگست کے آخر میں جاری کیے جائیں گے تو پڑھائی شروع ہوسکے گی۔



شکریہ جنگ