PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News from AJK => Topic started by: sb on October 31, 2009, 11:09:40 AM

Title: آزاد کشمیرمتاثرہ علاقوں میں مدارس کی تعمیرلازمی ہوگی
Post by: sb on October 31, 2009, 11:09:40 AM

 آزاد کشمیرمتاثرہ علاقوں میں مدارس کی تعمیرلازمی ہوگی

مظفرآباد(وقائع نگار)جمعیت علمائے جموںوکشمیر کے صدر وزیر اوقاف حکومت آزادکشمیر پیر صاحبزادہ عتیق الرحمن نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس سے ہمارا فکری ،نظریاتی ،ارتکائی اتحاد ہے آزادکشمیرمیں الحاق پاکستان کے رشتوں کو مضبوط کرتے ہوئے آزاد خطہ میں اتحاد اتفاق کی فضاء کو مزید مضبوط کریں گے تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے مل کر یہاں پاکستان کے ساتھ رشتوں کو مضبو ط کریں گے ان خیالات کااظہار گزشتہ روز یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے متاثرہ علاقوں میںمساجد اور مدارس کی تعمیر میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے سابق ادوار میں حکومتوں کی جانب سے کچھ اقدامات کئے لیکن مزید کرنے کی ضرورت ہے زلزلہ بڑی آزمائش تھی لوگوں نے صبرواستقامت کا مظاہرہ کیا جہاں دینی مداس اور مساجد تعمیر نہیں ہوئیں انہیں پہلے سے بہتر تعمیر کریں گے پیر صاحبزادہ عتیق الرحمن نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان خوش قسمت انسان ہیں انہیں تحریک آزادی کے عظیم مجاہد سردار محمدعبدالقیوم خان سردار سکندر حیات خان جیسے رہنمائوں کی سرپرستی حاصل ہے ۔
شکریہ اوصاف